دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

(ابن مسعود)رضی الله تعالٰی عنہ سے حسن بن عرفہ ابو نعیم وابن عساکر نے روایت کی:میں مسجد میں تشریف لے گیا،انبیاء کو پہچانا،کوئی قیام میں ہے کوئی رکوع میں،کوئی سجود میں،ثم اقیمت الصلٰوۃ فاممتھم [1]پھر نماز برپا ہوئی میں ان سب کا امام ہوا۔

(ابولیلٰی)رضی الله تعالٰی عنہ سے طبرانی وابن مردویہ راوی،حضور پر نور وجبریل امین صلی الله تعالٰی علیہما وسلم بیت المقدس پہنچے، وہاں کچھ لوگ بیٹھے دیکھے،انہوں نے کہا:مرحبا بالنبی الامی(نبی امی کو خوش آمدید۔ت)

اوران میں ایك پیر تشریف فرماتھے،حضور نے پوچھا:جبریل ! یہ کون ہیں ؟عرض کی:یہ حضو ر کے باپ ابراہیم اوریہ موسٰی و عیسٰی ہیں،ثم اقیمت الصلٰوۃ فتدافعوا حتی قدموا محمدا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم [2]پھر نماز قائم ہوئی،امامت ایك نے دوسرے پر ڈالی،یہاں تك کہ سب نے مل کر محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو امام کیا۔

(ابو سعید)رضی الله تعالٰی عنہ سے ابن اسحاق راوی،ملاقات انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام ذکر کر کے کہتے ہیں:فصلی بھم ثم اتی باناء فیہ لبن حضو ر نے انہیں نماز پڑھائی،پھر ایك برتن میں دودھ حاضر کیاگیا،الحدیث [3]۔

(ام ہانی)رضی الله تعالٰی عنہا سے ابو یعلٰی وابن عساکر راوی،نشرلی رھط من الانبیاء فیھم ابراہیم وموسٰی وعیسٰی فصلیت بھم [4]۔ایك جماعت انبیاء جس میں ابراہیم وموسٰی وعیسٰی تھے میرے لئے اٹھائی گئی،میں نے انہیں نماز پڑھائی۔


 

 



[1] الدرالمنثور بحوالہ عرفہ وابی نعیم وابن مردویہ وابن عساکرتحت الآیۃ ۱۷ /۱ بیروت ۵ /۱۸۰،الخصائص الکبری بحوالہ ابن عرفہ وابی نعیم باب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۱ /۱۶۲

[2] الخصائص الکبری بحوالہ الطبرانی وابن مردویہ باب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء الخ مرکز اہلسنت برکات رضاگجرات الہند ۱ /۱۷۱،الدر المنثور الطبرانی وابن مردویہ تحت الآیۃ ۱۷ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۷۹

[3] السیرۃ النبویۃ لابن ھشام ذکر الاسراء والمعراج دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲۸۷

[4] الدرالمنثور بحوالہ ابی یعلٰی وابن عساکر تحت الآیۃ ۱۷ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۸۲،الخصائص الکبری بحوالہ ابی یعلٰی و ابن عساکر باب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء الخ مرکز اہلسنت برکات رضاگجرات الہند ۱/ ۱۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن