30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
جمع لی الانبیاء فقدمنی جبریل حین اممتھم[1]۔ |
میرے لئے انبیاء جمع کئے گئے،جبریل نے مجھے آگے کیا،میں نے امامت فرمائی۔ |
ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے:
|
فلم البث الا یسیرا حتی اجتمع ناس کثیرثم اذن مؤذن واقیمت الصلٰوۃ فقمناصفوفا ننتظر من یؤمنا فاخذ بیدی جبریل فقدمنی فصلیت بھم فلما انصرفت قال جبریل یا محمد ! اتدری من صلی خلفك ؟ قلت لا،قال صلّٰی خلفك کل نبی بعثہ الله [2]۔ |
مجھے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ بہت لوگ جمع ہوگئے،موذن نے اذان کہی اورنماز برپا ہوئی،ہم سب صف باندھے منتظر تھے کہ کون امام ہوتا ہے۔جبریل نے میر اہاتھ پکڑ کرآگے کیا، میں نے نماز پڑھائی،سلام پھیرا،تو جبریل نے عرض کی: حضور نے جانا یہ کس کس نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی ؟ فرمایا: نہ۔عرض کی:ہر نبی کہ خدانے بھیجا حضور کے پیچھے نماز میں تھا۔ |
طبرانی وبیہقی وابن جریر وابن مردویہ کی روایت موقوفہ میں ہے:
|
ثم بعث لہ اٰدم فمن دونہ من الانبیاء فامھم رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم [3]۔ |
حضور کے لیے آدم اوران کے بعد جتنے نبی ہوئے سب اٹھائے گئے،حضور نے ان کی امامت فرمائی،صلی الله تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم۔ |
(ابن عباس)رضی الله تعالٰی عنہما سے احمد وابو نعیم وابن مردویہ بسند صحیح راوی،جب حضور مسجد اقصی میں تشریف لائے نماز کو کھڑے ہوئے فاذا النبیون اجمعون یصلون معہ[4] کیا دیکھتے ہیں کہ سارے انبیاء حضور کے ساتھ نماز میں ہیں۔
[1] سنن النسائی کتاب الصلٰوۃ فرض الصلوۃ الخ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ /۷۸
[2] الدرالمنثور بحوالہ ابن ابی حاتم تحت الآیۃ ۱۷ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۶۳،الخصائص الکبری باب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۱ /۱۵۴
[3] الخصائص الکبری باب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۱ /۱۵۶،الدرالمنثور بحوالہ ابن جریر وابن مردویہ والبیہقی تحت الآیۃ ۱۷ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۶۵
[4] الدرالمنثور بحوالہ احمد وابی نعیم وابن مردویہ تحت الآیۃ ۱۷ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۸۸،الخصائص الکبرٰی احمد و ابی نعیم وابن مردویہ با ب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء مرکز اہلسنت ۱ /۱۵۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع