30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سردار جملہ بنی آدم ہیں[1]۔
احادیث امامۃ الانبیاء
ان حدیثوں کو میں نے یہاں تك تاخیر کردی کہ حضور پرنور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے شب معراج اپنا امام الانبیاء ہونا خود بیان فرمایا،اورجبریل امین علیہ الصلٰوۃ والسلام نے حضور کو امام کیا،اور جمیع انبیاء ومرسلین علیہم الصلٰوۃ والتسلیم نے اسے پسند رکھا،تو ان حدیثوں کو ارشاد حضور والاا وارشادملائکہ وارشاد انبیاء سب سے نسبت ہے۔لہذا سب جلووں کے بعد ان کی تجلی مناسب ہوئی۔
ارشاد چہل وہفتم۴۷:شب اسرٰی حضو رسید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا انبیائے کرام علیہ الصلٰوۃ والسلام کی امامت فرمانا، حدیث ابو ہریرہ وحدیث انس وحدیث ابن عباس وحدیث ابن مسعودوحدیث ابی لیلٰی وحدیث ابو سعید وحدیث امم ہانی وحدیث ام المومنین صدیقہ وحدیث ام المومنین ام سلمہ رضی ا لله تعالٰی عنہم واثر کعب احبار رحمۃ الله تعالٰی علیہ سے مروی ہوا۔ (ابو ہریرہ)رضی الله تعالٰی عنہ سے صحیح مسلم میں ہے حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:میں نے اپنے آپ کو جماعت انبیاء میں دیکھا،موسٰی وعیسٰی وابراہیم علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کو نماز پڑھتے پایا فحانت عــــــہ الصلوۃ فاممتھم [2]پھر نماز کا وقت آیا میں نے امامت فرمائی۔(انس)رضی الله تعالٰی عنہ سے نسائی کی روایت میں ہے:
|
عــــــہ:عز ھذا المتن فی المواھب تصحیح مسلم من روایۃ عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ ولم ارہ فیہ عنہ انما ھو عندہ من ابی ھریرۃ وعجب ان الرزقانی ایضًا اقرہ فالله تعالٰی اعلم ۱۲منہ۔ |
اس متن کو مواہب میں بروایت عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ صحیح مسلم کی طرف منسوب کیا ہے حالانکہ میں نے اس کو مسلم بروایت ابن مسعود نہیں دیکھا مسلم کے نزدیك تویہ بروایت ابو ہریرہ رضی الله عنہ ہے حیرت ہے کہ زرقانی نے بھی اس کو مقرر رکھاہے۔الله تعالٰی بہتر جانتاہے۱۲منہ(ت)۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع