دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

گویا آفتاب ان کے چہروں سے طلوع کرتاہے،ان میں ایك نے حضور کو اٹھاکر ایك ساعت تك اپنے پروں میں چھپایا اورگوش اقدس میں کچھ کہا کہ میری سمجھ میں نہ آیا اتنی بات میں نے بھی سنی کہ عرض کرتاہے:

ابشر یا محمد ! فما بقی لنبی علم الا وقد اعطیتہ فانت اکثرھم علما واشجعھم قلبًا معك مفاتیح النصرۃ قد البست الخوف والرعب لایسمع احد بذکرك الا وجل فؤادہ وخاف قلبہ وان لم یرك یا خلیفۃ الله۔

اے محمد ! مژدہ ہوکہ کسی نبی کا کوئی علم باقی نہ رہا جو حضور کو نہ ملا ہو،تو حضور ان سب سے علم میں زائد اور شجاعت میں فائق ہیں جو نصرت کی کنجیاں حضور کے ساتھ ہیں،حضور کو رعب دبدبہ کا جامہ پہنایا ہے،جو حضور کا نام پاك سنے گا اس کا جی ڈر جائے گا اوردل سہم جائے گا اگرچہ حضور کو دیکھا نہ ہوا ے الله کے نائب !۔

ابن عباس فرماتے ہیں:

کان ذٰلك رضوان خا زن الجنان[1]۔

یہ رضوان داروغہ جنت تھے،علیہ الصلٰوۃ والسلام۔

ارشاد چہل وچہارم۴۴:احمد،ترمذی،عبد بن حمید،ابن مردویہ،بیہقی،ابو نعیم حضرت انس رضی الله تعالٰی عنہ اور بزار حضرت امیر المومنین علی کرم الله تعالٰی وجہہ سے بصورت موقوف اورابن سعد عبدالله بن عباس وام المومنین صدیقہ وام المومنین ام سلمہ وام ہانی بنت ابی طالب رضی ا لله عنہن سے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی طرف مرفوعًا راوی شب اسرٰی جب حضو اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے براق پر سوار ہوناچاہا وہ چمکا،جبریل امین علیہ الصلوۃ والتسلیم نے فرمایا:أبمحمد تفعل ھذ ا[2] (وفی المرفوع)


 

 



[1] الخصائص الکبری بحوالہ ابی زکریا یحیی بن عائذ باب ما ظہر فی لیلۃ مولدہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من المعجزات والخصائص مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۱ /۴۹

[2] سنن الترمذی ابواب التفسیر باب سورۃ بنی اسرائیل حدیث ۳۱۴۲دارالفکر بیروت ۵ /۹۰،الدرالمنثور بحوالہ احمد وعبدبن حمید والترمذی وابن مردویہ وابی نعیم والبیہقی تحت الآیۃ ۱۷ /۱ دار احیاء التراث العربی بیروت ۵ /۱۸۴،الخصائص الکبری باب خصوصیتہ صلی الله علیہ وسلم بالاسراء مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱ /۱۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن