30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال لی جبریل قلبت الارض مشارقھا ومغاربھا فلم اجد رجلا افضل من محمد ولم اجدبنی اب افضل من بنی ھاشم[1]۔ |
جبریل نے مجھ سے عرض کی:میں نے پورب پچھم ساری زمین الٹ پُلٹ کر دیکھی کوئی شخص محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے افضل نہ پایا،نہ کوئی خاندان بنی ہاشم سے بہتر نظر آیا۔ |
امام ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں:صحت کے انوار اس متن کے گوشوں پر جھلك رہے ہیں،نقلہ فی المواھب [2]۔(اس کو مواہب میں نقل کیا ہے۔ت)
ارشاد چہل ودوم۴۲:ابو نعیم کتاب المعرفہ میں،اورابن عساکر عبدالله بن غنم سے راوی،ہم خدمت اقدس حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر تھے،ناگاہ ایك ابر آیا،حضور پرنورصلی الله تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:
|
سلَّم علی ملك ثم قال لی،لم ازل استأذن ربی فی لقائك حتی کان ھٰذا او ان اذن لی وانی ابشرك انہ لیس احد اکرم علی الله منک[3]۔ |
مجھ سے ایك فرشتہ نے سلام کے بعد عرض کی:مدت سے میں اپنے رب سے قدمبوسی حضور کی اجازت مانگتاتھا یہاں تك کہ اب اس نے اذن دیا،میں حضور کو مژدہ دیتاہوں کہ الله تعالٰی کو حضور سے زیادہ کوئی عزیز نہیں۔ |
ارشاد چہل وسوم۴۳:امام ابوزکریا یحیی بن عائذ حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،حضرت آمنہ رضی الله تعالٰی عنہا قصہ ولادت اقدس میں فرماتی ہیں:مجھے تین شخص نظر آئے
[1] المعجم الاوسط حدیث ۶۲۷۱مکتبۃ المعارف ریاض ۷ /۱۵۵،المواھب اللدنیۃ بحوالہ ابی نعیم طہارۃ نسبہ من السفاح المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۸۷و۸۸،دلائل النبوۃ باب ذکر شرف رسول الله صلی الله علیہ وسلم ونسبہ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۱۷۶،الخصائص الکبری بحوالہ البیہقی والطبرانی وابن عساکر باب اختصاصہ صلی الله علیہ وسلم بطہارۃ نسبہ الخ مرکز اہلسنت ۲ /۳۸،الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ۴۵۱۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۳ /۱۸۷،فیض القدیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث ۶۰۷۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴ /۶۵۴و۶۵۵
[2] المواھب اللدنیۃ طہارۃ نسبہ من السفاح المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۸۸
[3] الجامع الصغیر بحوالہ ابن عساکر حدیث ۴۶۹۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۲۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع