30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
کلھم اثنی علی ربہ وانی مثن علی ربی الحمد لله الذی ارسلنی رحمۃ للعالمین وکافۃ للناس بشیرا و نذیرا وانزل علی الفرقان فیہ تبیان لکل شیئ وجعل امتی خیر امۃ اخرجت للناس وجعل امتی امۃ وسطا وجعل امتی ھم الاولون والاخرون وشرح لی صدری ووضع عنی وزری ورفع لی ذکری وجعلنی فاتحاوخاتما۔ |
تم سب نے اپنے رب کی ثناء کی اوراب میں اپنے رب کی ثنا کرتا ہوں۔حمد اس خدا کو جس نے مجھے تمام جہان کےلئے رحمت بھیجا اور کافہ ناس کا رسول بنایا خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا، اورمجھ پر قرآن اتارا اور اس میں ہر چیز کا روشن بیان ہے، اور میر ی امت سب امتوں سے بہتر اور امت عادل،اور زمانہ میں مؤخر اورمرتبہ میں مقدم کی۔اورمیرے لئے میرا سینہ کھول دیا۔اورمجھ سے میرا بوجھ اتارلیا۔او رمیرے لئے میرا ذکر بُلند فرمایا۔اورمجھے فاتح باب رسالت وخاتم دور نبوت کیا۔ |
جب حضور اقد س خطبہ جلیلہ سے فارغ ہوئے ابراہیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم نے حضرات انبیاء سے فرمایا:بھٰذا افضلکم محمدا اسی لئے محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تم سے افضل ہوئے(پھر جب حضور اپنے رب سے ملے رب تبارك وتعالٰی نے فرمایا:سل مانگ کیا مانگتا ہے ؟)حضور نے انبیاء کے فضائل عرض کئے کہ تو نے انہیں یہ کرامتیں دیں،حق جل وعلانے حضور کے فضائل اعلٰی واشرف ارشاد فرمائے کہ تمہیں یہ کچھ بخشا۔حضور نے یہ واقعہ بیان فرماکر ارشاد فرمایا:فضلنی ربی [1]مجھے میرے رب نے افضل کیا۔اوراپنے فضائل وخصائص عظیمہ بیان فرمائے۔یہ حدیث دو ورق طویل میں ہے۔
ارشاد چہل ویکم۴۱:حاکم کتاب الکنی اورطبرانی اوسط اوربیہقی وابو نعیم دلائل النبوۃ میں،اور ابن عساکر ودیلمی وابن بلال ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالٰی عنہاسے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
[1] جامع البیان(تفسیر ابن جریر)تحت الآیۃ ۱۷/۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱۵/ ۱۳تا۱۵،دلائل النبوۃ للبیہقی باب الدلیل علی ان النبی صلی الله علیہ وسلم عرج بہ الی السماء الخ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۴۰۰تا۴۰۳،الدرالمنثور بحوالہ ابن مردویہ وابن ابی حاتم وغیرہما تحت الآیۃ ۱۷ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت۵/ ۱۷۶تا۱۷۹،الخصائص الکبرٰی بحوالہ ابن جریروابن ابی حاتم وابن مردویہ وابویعلٰی والبیہقی باب خصوصیتہ باسراء الخ ۱ /۱۷۳تا۱۷۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع