30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
O حضرت علامہ مولانا الحاج پیر معروف حسین عارف نوری قادری نوشاہی مد ظلہ بانی ورلڈ اسلامك مشن و سرپرست اعلی مرکزی جمعیت تبلیغ اسلام(یو۔کے)،آپ اس عظیم الشان اشاعتی منصوبے کے آغاز سے اب تك ہر اعتبار سے مسلسل اور بھر پور تعاون فرما رہے ہیں۔
O حضرت علامہ مولانا الحاج محمد عبد الحکیم شرف قادری مد ظلہ بانی مکتبہ قادریہ رضویہ لاہور آپ کا شمارہ ادارہ ہذا کے محرکین اور بانیوں میں ہوتا ہے۔
O حضرت علامہ مولانا نذیر احمد سعیدی زید مجدہ تخریج و تصحیح کا زیادہ تر کام آپ ہی نے فرمایا آپ کے تخریجی کام کو دیکھ کر حضرت مفتی اعظم علیہ الرحمہ کے حسن انتخاب کا اعتراف کرنا پڑتا ہے۔آپ نہایت مخلص،محنتی،مستعد،خدمت دین کے جذبہ سے سر شار،متواضع،منکسر المزاج اور اپنے مشن سے والہانہ لگاؤ رکھنے والے،درویش منش عالم ہیں آپ نے اپنے شباب سے انتہائی قیمتی پندرہ سال فتاوی رضویہ کی تخریج کے لئے وقف کئے ہیں۔
O مکرم و معظم جناب صوفی مولوی محمد شریف گل صاحب خوش نویس وکاتب فتاوی رضویہ جدید بقول مفتی اعظم علیہ الرحمہ "اگر گل صاحب جیسا تجربہ کار کاتب ہمیں دستیاب نہ ہوتا شاید اتنی عمدگی کے ساتھ اس عظیم کام کو ہم جاری نہ رکھ سکتے،،۔یاد رہے کہ فتاوی رضویہ جدید کی کتابت کا آغاز کرنے سے قبل موصوف کلین شیو تھے مگر اب فیضان و برکات رضا کا کرشمہ ہے کہ وہ متشرع اور متبع سنت اور ایك مناظر بن چکے ہیں۔موصوف کو فتاوی رضویہ جدید کی تمام جلدوں کی کتابت کا شرف نصیب ہوا۔
O حضرت علامہ مولانا الحاج غلام فرید صاحب ہزاروی مد ظلہ ناظم امور تعلقات عامہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور۔
O حضرت علامہ مولانا صاحبزادہ محمد عبد المصطفی ہزاروی مد ظلہ ناظم اعلی جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور۔
O حضرت علامہ الحافظ القاری مولانا صاحبزادہ محمد نصیر احمد ہزاروی زید مجدہ ناظم نشر و اشاعت فتاوی رضویہ۔
راقم الحروف(محمد منشا تابش قصوری مدرس جامعہ نظامیہ لاہور)کو تقریبا ستائیس ۲۷جلدوں کی پیسٹنگ کا موقعہ نصیب ہوا۔
بر سبیل تذکرہ
یاد رہے کہ مفتی اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ نے وصال سے دو روز قبل فتاوی رضویہ کی پچیسویں ۲۵ جلد کتابت شدہ راقم السطور کے سپرد کی تاکہ کاپیاں پیسٹ کر دوں۔میں نے عرض کیا :کتنے دن لگاؤں ؟فرمایا :۶ستمبر ۲۰۰۳ء کو صاحبزادہ حافظ نصیر احمد ہزاروی زید مجدہ کی شادی ہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع