30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولا فخر [1]۔ |
ہوں گا۔اور کچھ فخر نہیں۔ |
ارشاد سی ودوم۳۲:صحیح مسلم میں انس رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انا اکثر الانبیاء تبعا وانا اول من یقرع باب الجنۃ[2]۔ |
روز قیامت میں سب انبیاء سے کثرت امت میں زائد ہوں گا، سب سے پہلے میں ہی جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ |
مسلم کی دوسری روایت یوں ہے:
|
انا اول الناس یشفع فی الجنۃوانا اکثر الانبیاء تبعا[3]۔ |
میں جنت میں سب سے پہلا شفیع ہوں،اور میرے پیرو سب انبیاء کی امتوں سے افزوں۔ |
ابن النجار نے ان لفظوں سے روایت کی:
|
انا اول من یدق باب الجنۃ فلم تسمع الا فان احسن من طنین الحلق علی تلك المصاریع [4]۔ |
میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کوٹوں گا زنجیروں کی جھنکار جو ان کواڑوں پر ہو گی اس سے بہتر آواز کسی کان نے نہ سنی۔ |
ارشاد سی وسوم۳۳:صحیح ابن حبان میں انھیں سے مروی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان لکل نبی یوم القیامۃ منبر من نور وانی لعلی اطولہا وانورھا فیجیئ منا ینادی این النبی الامی ؟قال فیقول الانبیاء کلنا |
قیامت میں ہر نبی کے لئے ایك منبر نور کا ہوگا،اور میں سب سے زیادہ بُلند ونور انی منبر پر ہوں گا،منادی آکر ندا کرے گا کہاں ہیں نہ نبی امی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔انبیاء کہیں گے ہم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع