دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ارجع الیك قال فذھب نبی الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فقام تحت العرش فلقی مالم یلق ملك مصطفی ولا نبی مرسل [1]الحدیث۔

علیہ وسلم فرمائیں گے:اے عیسٰی !آپ انتظار کریں یہاں تك کہ میں واپس آؤں۔پھر حضور زیر عرش جا کر کھڑے ہوں گے وہاں وہ پائیں گے جو نہ کسی مقرب فرشتہ کو ملا نہ کسی نبی مرسل نے پایا۔الحدیث۔

ارشاد سیم۳۰:مسند احمد وصحیح مسلم میں انہیں سے مروی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اتی باب الجنۃ یوم القیامۃ فاستفتح فیقول الخازن من انت ؟فاقول محمد،فیقول بك امرت ان لا افتح لاحد من قبلک[2]۔

میں روز قیامت درجنت پر تشریف لاکر کھلواؤں گا،داروغہ عرض کرے گا:کون ہے ؟میں فرماؤں گا:محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔عرض کرے گا:مجھے حضور ہی کے واسطے حکم تھا کہ حضور سے پہلے کسی کے لیے نہ کھولوں۔

طبرانی کی روایت میں ہے داروغہ قیام کر کے عرض کرے گا:

لاافتح لاحد قبلك ولا اقوم لاحدٍبعدک[3]۔

نہ میں حضور سے پہلے کسی کے لیے کھولوں،نہ حضور کے بعد کسی کے لیے قیام کروں۔

اور یہ دوسری خصوصیت ہے حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لیے۔

ارشاد سی ویکم۳۱:ابو نعیم ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

انا اول من ید خل الجنۃ

میں سب سے پہلے جنت میں رونق افروز

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل عن انس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۷۸،الترغیب والترہیب بحوالہ احمد فصل فی الشفاعۃ وغیرھا مصطفی البابی مصر ۴ /۴۳۶

[2] صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۱۲،مسند احمد بن حنبل عن انس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۱۳۶

[3] انسان العیون المعروف بالسیرۃ حلبیۃ باب حین المبعث الخ المکتبہ الاسلامیۃ بیروت ۱ /۲۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن