30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشادبست وہشتم۲۸:احمد وترمذی بافادہ تحسین وتصحیح اورابن ماجہ واحاکم وابن ابی شیبہ بسند صحیح ابی بن کعب رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا کان یوم القیٰمۃ کنت امام البنیین وخطیبھم و صاحب شفاعتھم غیر فخر[1]۔ |
جب قیام کا دن ہوگا تمام انبیاء کا امام اوران کا خطیب اوران کا شفاعت والا ہوں گااور کچھ فخر نہیں(صلی الله تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم) |
ارشادبست ونہم۲۹:امام احمد بسند صحیح انس رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انی لقائم انتظر امتی تعبر الصراط اذا جاء عیسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام فقال ھٰذہ الانبیاء قدجاء تك یا محمد یسألون اوقال یجتمعون الیك یدعوا الله ان یفرق بین جمیع الامم الی حیث یشاء الله لعظم ما ھم فیہ فالخلق ملجمون فی العرق فاما المؤمن فھو علیہ کالز کمۃ واما الکافر فیتغشاہ الموت قال قال یا عیسٰی انتظر حتی |
میں کھڑا ہوا اپنی امت کا انتظا ر کرتاہوں گا کہ صراط پر گزر جائے،اتنے میں عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام آکر عرض کرینگے کہ اے محمد ! یہ انبیاء الله حضور کے پاس التماس لے کر آئے ہیں کہ حضور الله تعالٰی سے عرض کردیں وہ امتوں کی اس جماعت کو جہاں چاہے تفریق کردے کہ لوگ بڑی سختی میں ہیں، پسینہ لگا کی مانند ہوگیا ہے(حدیث میں فرمایا)مسلمان پر تو مثل زکام کے ہوگا،اورکافروں کو اس سے موت گھیر لے گی، حضور اقدس صلی الله تعالٰی |
[1] مسند احمد بن حنبل عن ابی بن کعب المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۱۳۷،سنن الترمذی ابواب المناقب باب ماجاء فی فضل النبی صلی الله علیہ وسلم حدیث ۳۶۳۳ ۵ /۳۵۳،سنن ابن ماجہ ابواب الزھد باب ذکر الشفاعۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۳۳۰،المستدرك للحاکم کتاب الایمان دارالفکر بیروت ۱/ ۷۱،المصنف لابن ابی شیبۃ کتاب الفضائل حدیث ۳۱۶۳۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۳۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع