دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ارشاد فرمائی۔یہ نصف حدیث کا خلاصہ ہے۔مسلمان اسی قدر کوبنگاہ ایمان دیکھے۔اور اولًا حق جل وعلاکی یہ حکمتِ جلیلہ خیال کرے کہ کیونکراہل محشر کے دلوں میں ترتیب وار انبیائے عظام علیہم الصلٰوۃ والسلام کی خدمت میں جانا الہام فرمائے گا۔اور دفعۃً بارگاہ اقدس سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر نہ لائے گا کہ حضور تو یقینا شفیع مشفع ہیں۔ابتداءً یہیں آتے تو شفاعت پاتے۔مگر اولین وآخرین وموافقین ومخالفین خلق الله اجمعین پرکیونکر کھلتا کہ یہ منصب افخم اسی سید اکرم مولائے اعظم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا حصہ خاصہ ہے جس کا دامن رفیع جلیل ومنیع تمام انبیاء ومرسلین کے دست ہمت سے بُلند وبالا ہے۔پھر خیال کیجئے کہ دنیا میں لاکھوں کروڑوں کان اس حدیث سے آشنا اوربے شمار بندے اس حال کے شناسا عرصات محشر میں صحابہ و تابعین وائمہئ محدثین واولیائے کامین وعلمائے عاملین سبھی موجود ہوں گے۔پھر کیونکر یہ جانی پہچانی بات دلوں سے ایسی بھلا دی جائے گی کہ اتنی کثیر جماعتوں میں ان طویل مدتوں تك کسی کو اصلًا یاد نہ آئے گی۔پھر نوبت بنوبت حضرات انبیاء سے جواب سنتے جائیں گے۔جب مطلق دھیان نہ آئے گا کہ یہ وہی واقعہ ہے جو سچے مخبر نے پہلے ہی بتایا ہے۔پھر حضرات انبیاء علیہم الصلٰوۃ و الثناء کو دیکھئے۔وہ بھی یکے بعد دیگرے انبیائے مابعد کے پاس بھیجتے جائیں گے۔یہ کوئی نہ فرمائے گا کہ کیوں بیکار ہلاك ہوتے ہو۔تمہارا مطلوب اس پیارے محبوب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پاس ہے۔یہ سارے سامان اسی اظہار عظمت واشتہار وجاہتِ محبوب باشوکت کی خاطر ہیں۔لیقضی الله امرًا کان مفعولًا،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم(تاکہ الله پورا کرے جو کام ہونا ہے،اور درودوسلام نازل فرمائے اپنے محبوب پر۔ت)۔

ثانیًا:سوال شفاعت پر حضرات انبیاء کے جواب اورہمارے حضور کا مبارك ارشاد ملا،دیکھئے یہیں مقام محمود کا مزہ آتا۔اور ابھی کالشمس کھلا جاتاہے کہ سب نجوم رسالت ومصابیح نبوت میں افضل واعلٰی واجلی واعظم واولٰی وبُلند وبلا اہوی عرب کا سورج حرم کا چاند ہے جس کے نور کے حضور ہر روشنی ماند ہے صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وبارك وشرف ومجد وکرم(الله تعالٰی آپ پر درود وسلام وبرکت وکرم وشروف وبزرگی نازل فرمائے۔ت)اور انبیائے خمسہ کی وجہ تخصیص ظاہر کہ حضرت آدم اوّل انبیاء وپدرِ انبیاء ہیں،اورمرسلین اربعہ اولوالعزم مرسل اور وسب انبیائے سابقین سے اعلٰی وافضل،تو ان پر تفضیل والحمدلله الملك الجلیل۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن