30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ملجاء عاجزان،ماوٰی بیکساں،مولائے دوجہان،حضور پرنورمحمد رسول الله شفیع یوم النشور افضل صلوات الله واکمل تسلیمات الله واز کی تحیات والله وانمی برکات الله علیہ وعلٰی آلہٖ وصحبہٖ وعیالہٖ میں حاضر آئ،اوربہزاراں ہزار نالہائے زار ودل بیقرار وچشم اشکبار یوں عرض کرتے ہیں ایا محمد ویانبی الله انت الذی فتح الله بك وجئت فی ھذا الیوم اٰمنًا ا انت رسول الله وخاتم الانبیاء اشفع لنا الٰی ربك ہ فلیقض بیننا ا الا ترٰی الی مانحن فیہ الا ترٰی ما قد بلغنا اے محمد،اے الله کے نبی ! آپ وہ ہیں کہ الله تعالٰی نے آپ سے فتح باب کیا،اورآج آپ آمن ومطمئن تشریف لائے۔حضور الله کے رسول اورانبیاء کے خاتم ہیں،اپنے ر ب کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے کہ ہمارا فیصلہ فرمادے،حضور نگاہ تو کریں ہم کس درد میں ہیں،حضو رملاحْظہ تو فرمائیں ہم کس حال کو پہنچے ہیں۔ب حضور پر نور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ارشادفرمائیں گے انا لھا وان اصاحبکم میں شفاعت کے لے ہوں،میں تمہارا وہ مطلوب ہوں جسے تمام موقف میں ڈھونڈ پھرے،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وبارك و شرف ومجد وکرم(الله تعالٰی آپ پر درود وسلام،برکت وکرم وشرف اوربزرگی نازل فرمائے۔ت)اس کے بعد حضور نے اپنی شفاعت کی کیفیت
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
نہیں مانتا،حالانکہ حقیقۃً اسباب شفاعت یہی ہیں،اوران کے جو معنی اس نے تراشے وہ اس کی نری زبان درازیاں ہیں،پھر شفاعت بالاذن کا جو مطلب گھڑا محض باطل۔اورالله تعالٰی کی جانب میں بے ادبی پر مشتمل۔جیسا کہ حضر ت والد قدس سرہ الماجد نے تزکیۃ الایقان اور دیگر علمائے اہل سنت نے اپنی تصانیف میں تحقیق فرمایا۔پھر احادیث کثیرہ گواہ ہیں کہ اس کے گھڑے ہوئے معنی ہرگز واقع نہ ہوں گے، تو اس نے اس پر دے میں اصل شفاعت سے انکار کیا کہ جو مانتاہے وہ ہوگی نہیں،اورجو ہوگی اسے مانتا نہیں۔جیسے کوئی کہے کہ میں وجودِ انسان کا منکر نہیں،مگر لوگ جسے انسان کہتے ہیں وہ معدوم ہے۔موجود یہ ہے کہ اس کے پانچ ہاتھ ہوں اور بائیس کان ہوں،اورستائیس ناکیں،اورپینتالیس منہ،اورپہاڑ پر چڑھ کر پیڑ پر بسیرالیتاہو۔ہر عاقل جانے گا کہ یہ احمق سرے سے انسان ہی کا منکر ہے اگرچہ براہ عیاری لفظ انسان کا مقرّہے ۱۲منہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع