30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہل علم و قلم باقاعدہ ان کی فہرست مرتب کر کے شائع کر چکے ہیں۔اب حیات اعلٰیحضرت حصہ دوم از قلم ملك العلماء علامہ ظفر الدین بہاری تلمیذ و خلیفہ امام احمد رضا،میں تفصیلی تعارف کے ساتھ شائع ہو چکی ہے مگر جس خوش نصیب کے پاس فتاوی رضویہ جو تیس۳۰ جلدوں پر محیط ہے،ہو گا وہ آپ کی سیکڑوں تصانیف سے بیك وقت مستفید ہو سکے گا۔بات دور چلی گئی آمدم سر مطلب،فتاوی رضویہ جدید کے لیے جن علماء کرام،مفتیان اسلام،محققین عظام اور مخصوص اہل علم و فضل نے اس کی تیاری اور اشاعت میں کسی بھی طرح حصہ لیا ان کے اسماء گرامی درج کئے جاتے ہیں،دل چاہتا ہے کہ ان کا جامع تعارف قلمبند کیا جائے مگر بعض وجوہ کی بناء پر ان عالی مرتبت علمی شخصیت کے نام اور فتاوی پر کام کی نوعیت کو پیش کیا جاتا ہے،
حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی سید شجاعت علی قادری علیہ الرحمۃ بانی دار العلوم نعیمیہ کراچی و جج وفاقی شرعی عدالت،آپ نے فتاوی رضویہ جدید کی جلد نمبر ایك اور دو کا ترجمہ فرمایا۔
O حضرت مولانا علامہ مفتی محمد احمد مصباحی بھیروی مد ظلہ ناظم تعلیمات الجامعہ الاشرفیہ مبارك پور انڈیا،آپ نے جلد نمبر ۳،۹،اور جلد چہارم نصف اول کا ترجمہ فرمایا۔
O حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی صدیق ہزاروی مد ظلہ سینئر مدرس و شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور آپ نے جلد نمبر ۴ نصف ثانی کا ترجمہ فرمایا۔
O حضرت علامہ مولانا الحاج مفتی عبد الدائم مد ظلہ ناظم اعلی دار العلوم ربانیہ صدریہ ہری پور ہزارہ،آپ نے جلد ۵ کا ترجمہ فرمایا۔
O حضرت مولانا علامہ مفتی خان قادری مد ظلہ بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ لاہور آپ نے جلد نمبر ۶،۷،۸،۱۰،۱۴،۱۵،کا ترجمہ فرمایا۔
O حضرت مولانا علامہ الحاج الحافظ محمد عبد الستار سعیدی مد ظلہ ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور،آپ نے جلد ۱۱،۱۲،۱۳،۱۶،۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۵،۲۶،۲۷،۲۸،۲۹،۳۰ ان چودہ جلدوں کا ترجمہ کرنے کا شرف حاصل کیا۔
O حضرت علامہ مفتی قاضی محمد سیف الرحمن ہزاروی مد ظلہ آپ نے جلد نمبر ۲۱،۲۲،۲۳،۲۴،کا ترجمہ فرمایا۔
دیگر ذکر معاون شخصیات
O حضرت مولانا الحاج محمد نثار بیگ صاحب مد ظلہ برطانیہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع