دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

ابو یعلٰی نے ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہم [1]سے مرفوعًا الی سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اور عبدالله بن مبارك وابن ابی شیبہ وابن ابی عاصم وطبرانی نے بسند صحیح سلمان فارسی رضی الله تعالٰی عنہ [2]سے موقوفًا روایت کی۔ان سب عــــــہ۱ کے الفاظ جدا جدا نقل کرنے میں طول کثیر ہے۔لہذا میں ان کے متفرق لفظوں کو ایك منتظم سلسلہ میں یکجا کرکے اس جانفزا قصہ کی تلخیص کرتا ہوں،وبالله التوفیق،ارشاد ہوتا ہے روز قیامت عــــــہ۲ ا الله تعالٰی اولین وآخرین کو ایك میدان وسیع وہموار میں جمع کرے گا کہ سب دیکھنے والے کے پیش نظر ہوں اور پکارنے والے کی آواز سنیں۔ہ دن طویل ہوگا۔و اور آفتاب کو اس روز دس۱۰ برس کی گرمی دیں گے۔پھر لوگوں کے سروں سے نزدیك کرینگے یہاں تك کہ بقدر دو کمانوں کے فرق رہ جائے گا،پسینے آنے شروع ہوں گے۔قد آدم پسینہ تو زمین جذب ہوجائے گا پھر اوپر چڑھنا شروع ہوگا یہاں تك کہ آدمی غوطے کھانے لگیں گے اور

عــــــہ۱:ہر چند یہ صحابہ سے چھ حدیثیں ہیں مگر صرف دو ہی شمار میں آئیں کہ حدیث ابو ہریرہ اسی کا تتمہ ہے جو ارشاد اول میں گزری، اورحدیث ابو سعید اگرچہ ترمذی نے اسی قدر مختصرا روایت کی جتنی ارشاد سوم میں گزری،مگر تفسیر میں بعین سند مطولا لائے جس کی وجہ سے یہ حدیث اس کا تتمہ ہے،اور حدیث صدیق اکبر بعینہ حدیث ارشاد ھفتم ہے،اور حدیث ابن عباس حدیث ارشاد ھیجدہم۔ لہذاان چار کا مکرر شمار نہ ہوا۔اور صرف حدیث انس وحدیث سلمان تعداد میں آئیں،رضی الله تعالٰی عنہم۔

عــــــہ۲:یہ حروف بحساب ابجد الف سے واو تك انھیں چھ حدیثوں کی طرف اشارہ ہیں کہ میں نے احدیث اول کو کہ میرے مطلب میں زیادہ مفصل ہے،اصل کیا،اور باقی پانچ میں جو زیادتیاں ہیں باشارہ حروف انھیں متمیز کردیا ۱۲منہ۔


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل عن عبدالله بن عباس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۲۸۱و۲۸۲،مسند ابی یعلٰی عن عبدالله بن عباس رضی الله عنہ حدیث ۲۳۲۴مؤسسۃ علوم القرآن بیروت ۳/۵تا۷

[2] المعجم الکبیر عن سلمان رضی الله عنہ حدیث ۶۱۱۷ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۶ /۲۴۸،السنۃ لابن ابی عاصم حدیث ۸۳۴ دارابن حزم بیروت ص۱۹۰تا۱۹۲،المصنف لابن ابی شیبۃ حدیث ۳۱۶۶۶ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۳۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن