30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فائدہ:حدیث ان لکل نبی دعوۃ الحدیث [1]کہ مسند احمد وصحیحین میں انس رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی،امام حکیم ترمذی نے بھی روایت کی،اوراس کے اخیر میں یہ زیادت فرمائی:
|
وان ابراھیم لیرغب فی دعائی ذٰلك الیوم [2]۔ |
یعنی حضو رسید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام بھی میری دعا کے خواہش مند ہوں گے۔ |
احادیث الشفاعۃ
شفاعت کی حدیثیں خود متواتر ہیں اوریہ بھی ہر مسلمان صحیح الایمان کو معلوم کہ یہ قبائے کرامت اس مبارك اقامت شیان امامت سزاوارِ زعامت کے سوا کسی قدوبالا پر راست نہ آئی،نہ کسی نے بارگاہ الٰہی میں ان کے سوا یہ وجاہت عظمٰی ومحبوبیت کبرٰی و اذن سفارش واختیار گزارش کی دولت پائی۔تو وہ سب حدیثیں تفضیل جمیل محبوب جلیل صلوات الله وسلامہ علیہ پردلیل۔مگر میں صرف وہ چند احادیث نقل کرتاہوں جن میں تصریحًا سب انبیاء علیہم الصلٰوۃ واالسلام عــــــہ کا عجز اور حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی قدرت بیان فرمائی:
عــــــہ:شیخ محقق مولٰنا عبدالحق محدث دہلوی رحمہ الله تعالٰی شرح مشکوٰۃ میں زیر حدیث اولین شفاعت فرماتے ہیں:
|
صواب است کہ ہمہ انبیاء ومرسلین صلوات الله علیہم اجمعین از در آمدن دریں مقام و |
درست بات یہ ہے تمام نبی اوررسول صلوات الله علیہم اجمعین اس مقام پر (باقی برصفحہ آئندہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع