30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انا اول من تنشق عنہ الارض فاکسی حلۃ من حلل الجنۃ اقوم عن یمین العرش لیس احدمن الخلائق یقوم ذٰلك المقام غیر ی [1]۔ |
میں سب سے پہلے زمین سے باہر تشریف لے جاؤں گا،پھر مجھے جنت کے جوڑوں سے ایك جوڑا پہنایا جائے گا،میں عرش کی داہنی طرف ایسی جگہ کھڑاہوں گا جہاں تمام مخلوقِ الٰہی میں کسی کو بار نہ ہوگا۔ |
ارشادبست ودوم۲۲:احمد،دارمی،ابو نعیم واللفظ لہ،عبدالله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سیدالمرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اول من یکسی ابراہیم ثم یقعد مستقبل العرش ثم اوتی بکسوتی فالبسھا فاقوم عن یمینہ مقامًا لا یقوم احد غیر ی یغبطنی فیہ الاولون والاٰخرون[2]۔ |
سب سے پہلے ابراہیم(علیہ الصلٰوۃ والسلام)کو جوڑا پہنایا جائے گا،وہ عرش کے نیچے بیٹھ جائیں گے۔پھر میری پوشاك حاضر کی جائے گی میں پہن کر عرش کی دائیں طرف ایسی جگہ کھڑا ہوں گا جہاں میرے سوا دوسرے کو بار نہ ہوگا،اگلے پچھلے مجھ پر رشك لے جائیں گے۔ |
ارشاد بست وسوم۲۳:بیہقی کتا ب الاسماء والصفات میں عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اُکسیٰ حلۃ من الجنۃ لایقوم لھا البشر[3]۔ |
مجھے وہ بہشتی لباس پہنایا جائے گا کہ تمام بشر جس کی قدر و عظمت کے لائق نہ ہوں گے۔ |
ارشاد بست وچہارم۲۴:طبری تفسیر میں عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے موقوفًا واللفظ لہ،اورمثل احمد کعب بن مالك رضی الله تعالٰی عنہ سے مرفوعًا راوی:
|
یرقی ھو صلی الله تعالٰی علیہ |
حضور پرنورصلی الله تعالٰی علیہ وسلم اورحضور |
[1] سنن الترمذی ابواب المناقب باب ماجاء فی فضل النبی صلی الله علیہ وسلم حدیث۳۶۳۱دارالفکر بیروت۵ /۳۵۲
[2] مسند احمد بن حنبل عن ابن مسعود المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۳۹۸و۳۹۹،الخصائص الکبری بحوالہ ابی نعیم باب اختصاصہ صلی الله علیہ وسلم الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۲ /۲۱۷
[3] الاسماء والصفات للبیہقی باب ماجاء فی العرش والکرسی المکتبۃ الاثریۃ سانگلہ ۲ /۱۳۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع