30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشادِ بستم(۲۰):ابن زنجویہ فضائل الاعمال میں کثیر بن مرہ حضرمی رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،قال قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم:
|
تبعث ناقۃ شود لصالح فیرکبھا من عند قبرہ حتی توافی بہ المحشر قال معاذ اذن ترکب العضباء یا رسول الله ! قال لا ترکبھا ابنتی وانا علی البراق اختصصت بہ من دون الانبیاء یومئذ ویبعث بلال علی ناقۃ من نوق الجنۃ ینادی علی ظھرھا بالاذان فاذا سمعت الانبیاء واممھا اشھد ان لاالٰہ الا الله و اشھد ان محمدا رسول الله قالوا ونحن نشھد علی ذٰلک[1]۔ |
یعنی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:صالح علیہ الصلوۃ والسلام کیلئے ناقہ ثمود اٹھایا جائے گا وہ اپنی قبر سے اس پر سوار ہوکر میدان محشر میں آئیں گے(فقیر کہتاہے غفرالله تعالٰی لہ عشاق کی عادت ہے کہ جب کسی جمیل باعزت کی کوئی خوبی سنتے ہیں فورًا ان کی نظر اپنے محبوب کی طرف جاتی ہےکہ اس کے مقابل اس کے لیے کیا ہے۔)اسی بناء پر معاذ بن جبل رضی الله تعالٰی نے عرض کی: اور یارسول الله !حضور اپنے ناقہ مقدسہ عضباء پر سوارہوں گے۔فرمایا:نہ،اس پرتو میری صاحبزادی سوار ہوگی اور میں براق پر تشریف رکھوں گا کہ اس روز سب انبیاء سے الگ خاص مجھی کو عطاہوگا،اورایك جنتی اونٹنی پر بلال(رضی الله تعالٰی عنہ)کا حشر ہوگا کہ عرصاتِ محشر میں اس کی پشت پر اذان دے گا۔جب انبیاء اوران کی امتیں اشھد ان لاالٰہ الا الله واشھدان محمد ارسول الله سنیں گے سب بول اٹھیں گے کہ ہم بھی اس پر گواہی دیتے ہیں۔ |
سبحان الله !جب تمام مخلوق الٰہی اولین وآخرین یك جاہوں گے اس وقت بھی ہمارے آقائے نامدار والا سرکار کے نام پاك کی دُہائی پھرے گی۔الحمدلله ! اس دن کھل جائے گا کہ ہمارے حضور نبی الانبیاء ہیں۔المنۃ لله تعالٰی،اس دن موافق ومخالف پر روشن ہوجائے گا کہ مالك یوم الدین ایك الله ہے اوراس کی نیابت سے محمد رسول الله صلی الله علیہ وسلم۔
ارشاد بست ویکم۲۱:ترمذی بافادئہ تحسین وتصحیح ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع