30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
(ثم ساق حدیث الشفاعۃ الی ان قال)فاذا اراد الله ان یصدع بین خلقہ نادی مناد این احمد وامتہ فنحن الاخرون الاولون نحن اخر الامم واول من یحاسب فتفرج لنا الامم عن طریقنا فنمضی غرا محجلین من اثر الطہور فیقول الامم کادت ھذہ الامۃ ان تکون انبیاء کلہا [1]الحدیث۔ |
میرے زیر نشان ہوں گے،اور کچھ تفاخر نہیں۔جب الله تعالٰی خلق میں فیصلہ کرنا چاہے گا ایك منادی پکارے گا:کہاں ہیں احمد اور ان کی امت ؟ تو ہمیں آخر ہیں اورہمیں اول ہیں،ہم سب امتوں سے زمانے میں پیچھے اور حساب میں پہلے۔تما م امتیں ہمارے لئے راستہ دیں گی۔ہم چلیں گے اثر وضو سے رخشندہ رخ وتابندہ اعضاء،سب امتیں کہیں گی:قریب تھا کہ یہ امت تو ساری کی ساری انبیاء ہوجائے الحدیث |
جمال پر تو ش در من اثر کرد وگرنہ من ہماں خاکم کہ ہستم[2]
(اس کے پر تو نے مجھ میں اثر کیا ہے ورنہ میں خاك ہوں جو کہ ہوں۔ت)
ارشاد نوزدہم۱۹:مالک،بخاری،مسلم،ترمذی،نسائی جبیربن مطعم رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الحاشر الذی یحشر الناس علی قدمی[3]۔ |
میں ہی حاشر ہوں کہ تمام لوگ میرے قدموں پر اٹھائیں جائیں گے۔ |
یعنی روز محشر حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم آگے ہوں گے اورتمام اولین وآخرین حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے۔
[1] مسند احمد بن حنبل عن عبد الله بن عباس رضی الله عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/۲۸۱ ۲۸۲،مسند ابی یعلی عن عبدالله ابن عباس رضی الله تعالٰی عنہ حدیث ۲۳۲۴ مؤسسۃ علوم القران بیروت ۳ /۵تا۷
[2] گلستان سعدی دیباچہ کتاب مکتبہ اویسیہ بہاول پور ص۳
[3] صحیح البخاری کتاب التفسیر سورۃ الصف قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۲۷،صحیح مسلم کتاب الفضائل باب فی اسمائہ صلیا لله علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۶۱،سنن الترمذی ابواب الادب باب جاء فی اسماء النبی صلی الله علیہ وسلم حدیث ۲۸۴۹ دارالفکر بیروت ۴ /۳۸۲ ۳۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع