30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نیچے ساٹھ ساٹھ ہزار علم جس کی ایك آیت کی تفسیر سے ستر ستر اونٹ بھر جائیں۔اس زیادہ اور کیا اختصار متصور ____یا۱۰یہ کہ شرق تاغرب اتنی وسیع دنیا کو میرے سامنے ایسا مختصر فرما دیا کہ میں اسے او ر جو کچھ اس میں قیامت تك ہونے ولاہے سب کو ایسے دیکھ رہا ہوں کانما انظر الی کفی ھذہ جیسا کہ میں اپنی ہتھیلی کو دیکھ رہا ہوں،کما فی حدیث ابن عمر رضی الله تعالٰی عنھما عند الطبرانی [1]وغیرہ(جیسا کہ طبرانی وغیرہ کے نزدیك ابن عمر رضی الله تعالٰی عنھما کی حدیث میں ہے۔ت) ____یا۱۱یہ کہ میری امت کے تھوڑے عمل پر اجر زیادہ دیا،کما فی حدیث الاجراء فی الصحیحن قال ذلك اوتیہ من اشاء [2](جیساکہ صحیحن میں اجیرون کی حدیث میں ہے کہ الله تعالٰی نے فرمایا یہ میرا فضل ہے جسے چاہے عطا کرتا ہوں ت) ____یا۱۲اگلی امتوں پر جو اعمال شاقہ طویلہ تھے ان سے اٹھا لئے،پچاس عــــــہ نمازوں کی پانچ رہیں اور حساب کرم
|
عــــــہ:ھذہ یدور علی الالسن ووقع فی التفسیر فمنہم من ینسبہ لبنی اسرائیل کالبیضاوی ومنہم من یعینہ الیھود کاخرین لکن رد علیھم الامام العلامۃ الجلال السیوطی قائلا انہ لم یفرض علی بنی اسرائیل خمسون صلوۃ قط ولا خمس صلوات ولم تجتمع الخمس الا لھذہ الامۃ وانما فرض علی بنی اسرائیل صلاتان فقط کما فی الحدیث[3] اھ وقام شیخ الاسلام |
یہ لوگوں کی زبانوں ہر دائر ہے،اور تفسیر میں واقع ہے،بعض نے اس کو بنی اسرائیل کی طرف منسوب کیا ہے جیسے بیضاوی۔اور بعض نے یہود کو معین کیا ہے جیسے متاخرین۔ لیکن ان سب کا رد امام سیوطی نے یہ کہہ کر کیا کہ بنی اسرائیل پر کبھی پچاس نمازیں فرض نہیں ہوئیں اور نہ ہی اس امت کے علاوہ کسی پر پانچ نمازیں مجتمع ہوئیں۔بنی اسرائیل پر فقط دو نمازیں فرض ہوئیں تھیں جیسا کہ حدیث میں ہے شیخ السلام ان پر غالب آنے کیلئے اٹھ کھڑے (باقی برصفحہ آئندہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع