دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

وانا حبیب الله ومعی لواء الحمد یوم القیامۃ[1]الحدیث۔

صفی اور میں الله کا حبیب ہوں،اور میرے ساتھ روز قیامت لواء الحمد ہو گا۔

قولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اختصر لی اختصارا(نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے ارشاد مذکور اختصر لی اختصارا کے بارے میں علماء فرماتے ہیں۔ت):یعنی۱مجھے اختصار کلام بخشا کہ تھوڑے لفظ ہوں اور معنی کثیر ____یا۲میرے لئے زمانہ مختصر کیا کہ میری امت کو قبروں میں کم دن رہنا پڑے۔

اقول:وبالله توفیق(میں الله تعالٰی کی توفیق سے کہتا ہوں۔ت) ____یا۳یہ کہ میرے لئے امت کی عمر یں کہ کہیں کہ مکارہ دنیا سے جلد خلاص پائیں،گناہ کم ہوں۔نعمت باقی تك جلد پہنچیں ____یا۴یہ کہ میری امت کے لیے طول حساب کو اتنا مختصر فرمادیا کہ اے امت مھمد! میں نے تمھیں اپنے حقوق معاف کیے۔آپس میں ایك دوسرے کے حق معاف کرو اور جنت کو چلے جاؤ ____یا۵یہ کہ میرے غلاموں کے لئے پل صراط کی راہ کہ پندرہ ہزار برس کی ہے اتنی مختصر کردے گا کہ چشم زدن میں گزر جائیں گے یا جیسے بجلی کوندگئی۔کما فی الصحیحین [2]عن ابی سعید الخدری رضی الله تعالٰی عنہ(جیسا کہ صحیحن میں ابو سعید خدری رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی ہے۔ت) ____یا۶یہ کہ قیامت کا دن کہ پچاس ہزار برس کا ہے میرے غلاموں کے لیے اس سے کم دیر میں گزر جائے گا جتنی دیر میں دو رکعت فرض پڑھتے ہیں کما فی حدیث احمد [3]وابی یعلی و ابن جریر وابن حبان وابن عدی و البغوی والبیھقی عنہ رضی الله تعالٰی عنھم(جیسا کہ احمد،ابو یعلی،ابن جریر،ابن حبان،ابن عدی،بغوی اوربیہقی کی حدیث میں ہے۔ت)____یا ۷یہ کہ علوم ومعارف جو ہزار سال کی محنت وریاضت میں نہ حاصل ہو سکیں میری چند روزہ خدمت گاری میں میرے اصحاب پر منکشف فرما دے ____یا۸یہ کہ زمین سے عرش تك لاکھوں برس کی راہ میرے لئے ایسی مختصر کر دی کہ آنا اور جانا اور تمام مقامات کو تفصیلا ملاحظہ فرمانا سب تین ساعت میں ہو لیا ____یا۹یہ کہ مجھ پر کتاب اتاری جس کے معدود ورقوں میں تمام اشیاء گزشتہ وآنئدہ کا روشن مفصل بیان جس کی ہر آیت کے  


 

 



[1] سنن الدارمی باب ما اعطی النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم من الفضل دار المحاسن للطباعۃ القاھرۃ ۱/۳۲

[2] المواھب الدنیہ المقصد العاشر الفصل الثالث المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۶۶۶ ۶۶۷

[3] الدر المنثور بحوالہ احمد وابی یعلی وابن جریر وابن حبان والبیہقی تحت الایۃ ۷۰/۴ بیروت ۸ /۲۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن