30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والله الھادی
ارشاد پانزدہم۱۵:صحیح بخاری وصحیح مسلم شریف میں ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
نحن الاخرون السابقون یوم القیامۃ[1] (زادمسلم) ونحن اول من یدخل الجنۃ [2]۔ |
ہم(زمانے میں)پچھلے،اور قیامت کے دن(ہر فضل میں عــــــہ آگے ہیں۔(مسلم میں یہ زیادہ ہے)اور ہم سب سے پہلے داخل جنت ہوں گے۔ |
ارشاد شانزدہم۱۶:اسی میں حذیفہ رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم امم سابقہ کی نسبت فرماتے ہیں:
|
ھم تبع لنا یوم القیامۃ نحن الاخرون من اھل الدنیا و الاولون یوم القیامۃ المقضی لھم قبل الخلائق [3]۔ |
وہ قیامت میں ہمارے توابع ہوں گے،ہم دنیا میں پیچھے آئے اور قیامت میں پیشی رکھیں گے تمام جہان سے پہلے ہمارے ہی لئے الله تعالٰی حکم فرمائے گا۔ |
ارشاد ہفدہم۱۷:دارمی عمرو بن قیس ابن مکتوم رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الله تعالٰی ادرك بی الاجل المرحوم واختصر لی اختصارا فنحن الاخرون ونحن السابقون یوم القیامۃ وانی قائل قولا غیر فخر ابراھیم خلیل الله و موسی صفی الله |
یعنی جب رحمت خاص کا زمانہ آیا الله تعالٰی نے مجھے پیدا فرمایا اور میرے لئے کمال اختصار کیا۔ہم ظہور میں پچھلے اورروز قیامت رتبے میں اگلے ہیں اور میں ایك بات فرماتا ہوں جس میں فخر وناز کو دخل نہیں۔ابراہیم الله کے خلیل اور موسی الله کے |
|
عــــــہ:قال الزرقانی فی کل شی ۱۲ منہ۔ |
زرقانی نے کہا کہ ہر شے میں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع