30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علی الله ولا فخر،ثم جعل القبائل بیوتا فجعلنی من خیرھا بیتا وذٰلك قولہٖ تعالٰی" اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللہُ لِیُـذْہِبَ عَنۡکُمُ الرِّجْسَ اَہۡلَ الْبَیۡتِ وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیۡرًا ﴿ۚ۳۳﴾"[1]۔ |
عندالله اتقٰکم بیشك تم سب میں زیادہ عزت والا خدا کے یہاں وہ ہے جو تم سب میں زیادہ پرہیزگار ہے)تو میں سب آدمیوں سے زیادہ پرہیز گار ہوں،اورسب سے زیادہ الله کے یہاں عزت والا،اورکچھ فخر مراد نہیں۔پھر ان قبیلوں کے خاندان کئے تو مجھے بہتر خاندان میں رکھا۔اوریہ الله تعالٰی کا وہ کلام ہے کہ خدائے تعالٰی یہی چاہتاہے کہ تم سے ناپاکی دورکرے اے نبی کے گھروالو!اورتمہیں خوب پاك کردے ستھرا کر کے۔ |
ارشادچہاردہم۱۴:ابن عساکر وبزاربسند صحیح ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
خیار ولد اٰدم خمسۃ نوح و ابراھیم وموسٰی وعیسٰی ومحمد وخیرھم محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم [2]۔ |
بہترین اولاد آدم پانچ ہیں:نوح وابراہیم وموسٰی وعیسٰی ومحمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم،اوران سب بہتروں میں بہتر محمد ہیں صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔ |
تنبیہ:ان کے سوااورنصوص واضحہ ان شاء الله تعالٰی جلوہ سوم وتابش چہارم میں آئیں گے وبالله التوفیق۔
جلوہ دوم جلائل متعلقہ بآخرت
تابش اول میں بہت حدیثیں اس مطلب کی گزریں ان سے غفلت نہ چاہیے
[1] دلائل النبوۃ للبیہقی باب ذکر شرف اصل رسول الله صلی الله علیہ وسلم دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۱۷۰ ۱۷۱،المعجم الکبیر حدیث۱۲۶۰۴ المکتبۃ الفیصلیۃ بیروت ۱۲ /۱۰۴،الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی الباب الثالث الفصل الاول المکتبۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۱۳۰ ۱۳۱
[2] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن ابی ھریرۃ حدیث ۳۱۹۰۵و۳۲۲۸۲مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۴۸۳ و ۴۰۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع