30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد دوازدہم۱۲:ترمذی بافادئہ تحسین حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الله تعالٰی خلق الخلق فجعلنی فی خیرھم،ثم جعلھم فرقتین فجعلنی فی خیرھم فرقۃ،ثم جعلھم قبائل فجعلنی فی خیرھم قبیلۃ،ثم جعلہم بیوتا فجعلنی فی خیرھم بیوتا،فانا خیرھم نفسا وخیرھم بیتا[1]۔ |
الله تعالٰی نے مخلوق پید اکی تو مجھے بہترین مخلوقات میں رکھا۔ پھر ان کے دو گروہ کئے تو مجھے بہتر گروہ میں رکھا۔پھران کے خاندان بنائے تو مجھے بہتر خاندان میں رکھا۔پس میں تمام مخلوق الٰہی سے خود بھی بہتر اور میرا خاندان بھی سب خاندانوں سے افضل۔ |
ارشادسیزدہم۱۳:طبرانی معجم اوربیہقی دلائل اورامام علامہ قاضی عیاض بسند خودشفاء شریف میں حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ان الله قسم الخلق قسمین فجعلنی من خیرھم قسما فذٰلك قولہ تعالٰی اصحاب الیمین واصحاب الشمال فانا من اصحاب الیمین وانا خیر اصحاب الیمین،ثم جعل القسمین اثلاثا فجعلنی فی خیرھا ثلٰثا وذٰلك قولہ تعالٰی اصحابہ المیمنۃ واصحاب المشئمۃ والسابقون فانا من السابقین وانا خیر السابقین،ثم جعل الاثلاث قبائل فجعلنی من خیرھا قبیلۃ وذٰلك قولہٖ تعالٰی وجعلنٰکم شعوبًا و قبائل فانا اتقٰی ولد اٰدم واکرمھم |
الله تعالٰی نے خلق کی دو قسمیں کیں تو مجھے بہتر قسم میں رکھا۔اوریہ وہ بات ہے جو خدا تعالٰی نے فرمائی۔دہنے ہاتھ والے اوربائیں ہاتھ والے،تو میں دہنے ہاتھ والوں سے ہوں، اور میں سب دہنے ہاتھ والوں سے بہتر ہوں۔اوریہ خدائے تعالٰی کا وہ ارشاد ہے کہ دہنے ہاتھ والے اوربائیں ہاتھ والے۔ اورسابقین،تو میں سابقین میں سے ہوں،اور میں سب سابقین سے بہترہوں۔پھر ان حصوں کے قبیلے بنائے تو مجھے بہتر قبیلے میں رکھا۔اوریہ خدائے تعالٰی کا وہ فرمان ہے کہ ہم نے کیا تمہیں شاخیں اورقبیلے۔(یعنی الی قولہ تعالٰی ان اکرمکم |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع