دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اوراحادیث مبارکہ سے استنباط اجتہاد کر کے ائمہ اربعہ نے فقہ کو مدون کیا جس کی امت محمدیہ علیہ التحیۃ والثناء کو سخت ضرورت تھی پھر یہی قواعد وضوابط مجددین اسلام کے تجدید ی کارناموں میں جاری وساری رہے۔

جب انبیاء واولیاء کی ذوات پربیباکانہ حملے شروع ہوئے،گستاخیوں سے بھر پور کتابیں شائع ہونے لگیں،ناموس انبیاء ومرسلین علیہم السلام کو تار تار کیا جانے لگا،انہیں مجبور محض،بے علم،عام سا معمولی انسان،بَلکہ اپنے جیسے بشر ہونے کے دعوے اگلنے لگے،اولیائے کرام کے خلاف محاذ قائم ہونے لگے،بتوں کےلیے نازل شدہ آیا ت اولیائے کرام پر چسپاں کی جانے لگیں،حتی کہ سید عالم،محسن اعظم،نبی مکرم صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کو مردہ اورروضہ اطہر کو صنم اکبر،گنبد خضراء کی زیارت اورمدینہ طیبہ کی حاضری کو حرام قرار دیا جانے لگا،اکبر کے ''دین الٰہی ''کے نفاذ کے لیے "ہندومسلم بھائی بھائی"کی تحریکیں پھر سے پورے لاؤ لشکر اورمکمل سازو سامان ضالہ کے ساتھ دین اسلام کے ساتھ"ھل من مبارز"کے نعرے لگاتی ہوئیں برصغیرپاك وہنددندنانے لگیں تو مولانا الشاہ احمد رضا خاں بریلوی امت مصطفی علیہ التحیۃ و الثناء کے مونس و غمخوار اور محافظ و نگہبان بن کر تشریف فرما ہوئے۔چناچہ باطل قوتیں دم توڑنے لگیں،حق کا بول بالا ہونے لگا،اور سر زمین بریلی سے آواز گونجی:

سب سے اولٰی و اعلٰی ہمارا نبی

سب سےبالا و والا ہمارا نبی

غمزدوں کو رضا مژدہ دیجے کہ ہے

بیکسوں کا سہارا ہمارا نبی(صلی الله علیہ وسلم)

مجدد دین و ملت اعلٰیحضرت فاضل بریلوی کی تبلیغ عشق و محبت کی تاثیر ہے کہ آپ کے مخالفین میں اب یہ جرأت نہیں ہے کہ وہ الفاظ بر سر عام کہہ سکیں جو ان کے اکابر نے اپنی تصانیف میں درج کئے ہیں۔یہ حقیقت ہے کہ آپ کی ذات ستودہ صفات کے خلاف بڑی بڑی سازشیں مرتب ہوئیں مگر الحق یعلو ولا یعلی،آپ کو گالیاں دی گئیں مگر آپ کا اعلان آج بھی فضائے بسیط میں گونج رہا ہے کہ:

مجھے ہزار گالیں دو،میرے باپ دادا کو رات دن گالیاں دو،جو جی میں آئے کہتے رہو،مجھے بخوشی قبول ہے،میں تمھیں ایك لفظ تك بھی نہیں کہوں گا۔مگر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن