30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اول تنشق الارض عنی وعن امتی ولا فخر بیدی لواء الحمد یوم القیامۃ وجمیع الانبیاء تحتہ ولا فخر والی مفاتیح الجنۃ یوم القیامۃ ولا فخر وبی تفتح الشفاعۃ ولا فخر وانا سابق الخلق الی الجنۃ یوم القیامۃ والا فخر وانا امامھم وامتی بالاثر [1]۔ |
اور دنیا وآخرت میں میں تمام بنی ادم کا سردار ہوں،اور کچھ فخر نہیں۔اور سب سے پہلے میں اور میری امت قبور سے نکلے گی اور کچھ فخر نہیں،اور قیامت کے دن میرے ہی ہاتھ لوائے حمد ہوگا اورتمام انبیاء اس کے نیچے،اور کچھ فخر۔اور میرے ہی اختیار میں جنت کی کنجیاں ہوں گی،اور کچھ فخر نہیں،اور مجھی سے شفاعت کی پہل ہوگی،اور کچھ فخر نہیں اور میں تمام مخلوق سے پہلے روز قیامت جنت میں تشریف لے جاؤں گا،اور کچھ فخر نہیں۔میں ا ن سب کے آگے ہوں گا اور میری امت میرے پیچھے۔اللھم جعلنا منھم فیھم ومعھم بجاھہ عندك امین !اے الله !ہمیں کردے ان سے،ان میں،اور ان کے ساتھ،اپنے محبوب کی وجاہت کے صدقے میں جو تیرے ہاں ہے۔یا الہی !قبول فرما۔ (ت) |
فقیر کہتا ہے مسلمان پر لازم ہے کہ اس نفیس حدیث شریف کو حفظ کر لے تا کہ اپنے آقا ئے نامدار کے فضائل وخصائص پر مطلع رہے۔صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔
ارشاد ہفتم۷:احمد،بزار،ابو یعلی اور ابن حبان اپنی صحیح میں حضرت جناب افضل الاولیا ء الاولین والاخرین سیدنا صدیق اکبر رضی الله تعالٰی عنہ سے حدیث شفاعت میں راوی،لوگ ادم ونوح و خلیل وکلیم علیہم الصلوۃ والتسلیم کے پاس ہوتے ہوئے حضرت مسیح کے پاس حاضر ہونگے حضرت مسیح علیہ الصلواۃ والسلام فرمائیں گے لیس ذاکم عندی ولکن انطلقو الی سید ولد آدم۔تمھار ا یہ کام مجھ سے نہ نکلے گا مگر تم اس کے پاس حاضر ہو جو تمام بنی آدم کا سردار ہے۔لوگ خدمت اقدس میں حاضر ہوں گے حضور ولا جبرائیل امین علیہ الصلوہ والتسلیم کو اپنے رب کے پاس اذن لینے کے لیے بھیجیں گے۔رب تبارك وتعالٰی اذن دے گا۔حضور حاضر ہو کر ایك ہفتہ ساجد رہیں گے،رب عز مجدہ فرمائے گا سر اٹھاؤ اور عرض کرو کہ مسموع ہوگی،اور شفاعت کرو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع