30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لوائی یوم القیامۃ ینتظر الفرج وان معی لواء الحمد انا مشی ویمشی الناس معی حتی اتی باب الجنۃ فاستفتح فیقال من ھذا ؟فاقول محمد،فیقال مرحبا بمحمد، فاذا رایت ربی خررت لہ ساجدا انظر الیہ [1]۔ |
نشان کے نیچے کشائش کا انتظارکرتا ہوگا،اور میرے ہی ساتھ لوائے حمد ہوگا،میں جاؤں گا اور لوگ میرے ساتھ چلیں گے، یہاں تك کہ درجنت پر تشریف لےجا کر کھلواؤں گا پوچھا جائے گا:کون ہے ؟میں کہوں گا محمد کہا جائے گا:مرحبا محمد کو صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔پھر جب میں اپنے رب کو دیکھوں گا اس کے حضور سجدے میں گر پڑوں گا اس کے وجہ کریم کی طرف نظر کرتا۔ |
ارشاد ششم۶:ابو نعیم عبد الله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ارسلت الی الجن والانس والی کل احمر واسود واحلت لی الغنائم دون الانبیاء وجعلت لی الارض کلہا طہورا ومسجدا ونصرت بالرعب اما می شھرافاعطیت خواتیم سورۃ البقرۃ وکانت من کنوزالعرش و خصصت بھا دون الانبیاء فاعطیت المثانی مکان التورۃ والمئین مکان الانجیل والحوامیم مکان الزبور وفضلت بالمفصل وانا سید ولد ادم فی الدنیا و الاخرۃ ولا فخر وانا |
میں جن وانس اور ہر سرخ سیاہ کی طرف رسول بھیجا گیا،اور سب انبیاء سے الگ میرے ہی لئے غنیمتیں حلال کی گئیں، اور میرے لئے ساری زمین پاك کرنے والی اور مسجد ٹھہری، اور میرے آگے ایك مہینہ راہ تك رعب سے میری مدد کی گئی،اور مجھے سورہ بقرہ کی پچھلی کہ خزانہ ہائے عرش سے تھیں عطا ہوئی،یہ خاص میرا حصہ تھا سب انبیاء سے جدا،اور مجھے تورات کے بدلے قرآن کی وہ سورتیں ملیں جن میں سو سے کم آیتیں ہیں،اور انجیل کی جگہ سوسو آیت والیاں اور زبور کے عوض حم کی سورتیں اور مجھے مفصل سے تفضیل دی گئی کہ سورۃ حجرات سے آخر قران تك ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع