30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بطولہ [1]۔ |
ارشاد فرمائی۔ |
صحیح مسلم کی ایك روایت میں ہے حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لئے ثرید وگوشت حاضر آیا،حضور نے دست گوسفند کو ایك بار دندان اقدس سے مشرف کیا اور فرمایا:
|
انا سید الناس یوم القیامۃ۔ |
میں قیامت کے دن سردار مردم ہوں۔ |
پھر دوبارہ اس گوشت سے قدرے تناول کیا اور فرمایا:
|
انا سید الناس یوم القیامۃ۔ |
میں قیامت کے دن سردار جہانیاں ہوں۔ |
جب حضور نے دیکھا مکرر فرمانے پر بھی صحابہ عــــــہ وجہ نہیں پوچھتے،فرمایا الا تقولون کیفہ پوچھتے نہیں کہ یہ کیونکر ہے ؟ صحابہ نے عرض کی:کیف ھو یار سول الله ہاں الله کے رسول یہ کیونکر ہے ؟فرمایا:یقوم الناس لرب العلمین لوگ رب العلمین کے حضور کھڑے ہوں گے پھر حدیث شفاعت ذکر فرمائی [2]۔
ارشاد دوم۲:مسلم،ابوداؤد انہی سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انا سید ولد ادم یوم القیامۃ و |
میں روز قیامت تمام آدمیوں کا سردار،اور |
عــــــہ:۱صحابہ کو اجمالا حضور کی سیادت مطلقہ معلوم تھی،معہذا جو کچھ فرمائیں عین ایمان ہے،چون وچرا کی کیا مجال،لہذا وجہ نہ پوچھی، مگر نہ جانا کہ حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اس وقت تفصیلا اپنی سیادت کبری کا بیان فرمانا چاہتے ہیں اور منتظر ہیں کہ بعد سوال ارشاد ہوتا کہ اوقع فی التفنن ہو۔جب صحابہ مقصود والا کو نہ سمجھے تو حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے خود متنبہ فرما کر سوال کیا اور جواب ارشاد کیا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ۱۲ منہ
[1] صحیح البخاری کتاب التفسیر سورۃ بنی اسرائیل باب قول الله تعالٰی ذریۃ من حملنا مع نوح الخ ۲ /۲۸۴و۲۸۵،صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۱۱،سنن الترمذی کتاب صفۃ القیامۃ باب ما جاء فی الشفاعۃ حدیث ۲۴۴۲دار الفکر بیروت ۴ /۱۹۶،مسند امام احمد حنبل عن ابی ھریرۃ رضی الله تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۴۳۵
[2] صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۱۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع