دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

لکھا دیکھا۔عرض کی:الٰہی ! یہ محمد کون ہے ؟فرمایا:ھذا ولدك الذی لولاہ ما خلقتك یہ تیری بیٹاہے،یہ اگر نہ ہوتا میں تجھے نہ بناتا۔عرض کی:الٰہی !اس بیٹے کی حرمت سے اس بات پر رحم فرما۔ارشاد ہوا:اے آدم !اگر تو محمد کے وسیلہ سے تمام اہل آسمان و زمین کی شفاعت کرتاھم قبول فرماتے [1]۔

وحی چہاردہم۱۴:امام ابن سبع وعلامہ غزنی سیدنامولا کرم الله تعالٰی وجہہ سے ناقل:

ان الله تعالٰی قال لنبیہ من اجلك اسطح البطحاء و اموج الموج وارفع السماء واجعل الثواب والعقاب۔ ذکرہ الزرقانی [2]فی الشرح۔

یعنی الله تعالٰی نے اپنے نبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے فرمایا: میں تیرے لئے بچھاتا ہوں زمین،اور موجزن کرتا ہوں دریا، اور بُلند کرتا ہوں آسمان،اور مقرر کرتا ہوں جزا وسزا۔(اس کو زرقانی نے شرح میں ذکر کیا ہے)

ان سب روایات کا حاصل وہی ہے کہ تمام کائنات نے خلعت وجود حضور سید الکائنات صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے صدقہ میں پایا ؂

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ نہ ہوں تو کچھ نہ ہو

جان ہیں وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے[3]

وحی پانزدہم۱۵:فی فتاوی الامام سراج الدین البلقینی(امام سراج الدین بلقینی کے فتاوی میں۔ت)الله تعالٰی نے حضور سید عالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے فرمایا:

قد مننت علیك بسبعۃ اشیاء اولھا انی لم اخلق فی السموات والارض اکرم علی منك [4]۔

میں نے تجھ پر سات احسان کئے،ان میں پہلا یہ ہے کہ آسمان وزمین میں کوئی تجھ سے زیادہ عزت والا نہ بنایا۔

وحی شانزدہم۱۶:امام اجل فقیہ محدث عارف بالله استاد ابو القاسم قشیری اور مفسر


 

 



[1] المواھب اللدنیۃ استشفاع آدم بہ صلی ا لله علیہ وسلم المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۸۲

[2] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیہ بحوالہ ابن سبع عن علی رضی الله عنہ المقصد الاول ۱ /۴۴

[3] حدائق بخشش مکتبہ رضویہ کراچی ۱/ ۷۹

[4] المنح المکیۃ فی شرح الہمزیۃ بحوالہ السراج البلقینی فی فتاویہ شعر ۱ المجمع الشقاء فی ابو ظہبی ص ۱۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن