دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

قال لی ربی عزوجل نحلت ابراھیم خلتی وکلمت موسی تکلیما واعطیت یا محمد کفاحا [1]

مجھ سے میرے رب عزوجل نے فرمایا:میں نے ابراہیم کو اپنی خلت بخشی اور موسی سے کلا م کیا اور تجھے اے محمد اپنا مواجہ عطا فرمایا(کہ پاس آکر بے پردہ وحجاب میرا وجہ کریم دیکھا)

وحی دہم۱۰:بیہقی وہب بن منبہ سے راوی:

اوحی فی الزبور یا داؤد انہ سیاتی بعدك من اسمہ احمد و محمد صادقا نبیا لا اغضب علیہ ابدا ولا یغضبنی ابدا(الی قولہ)امتہ مرحومۃ اعطیتہم من النوافل مثل ما اعطیت الانبیاء وافترضت علیھم الفرائض التی افتر ضت علی الانبیا ء والرسل حتی یاتونی یوم القیامۃ نور ھم مثل نور الانبیاء(الی ان قال)یا داؤد فانی فضلت محمدا وامتہ علی الامم کلہا [2]الی اخرہ۔

الله تعالٰی نے زبور مقدس میں وحی بھیجی:اے داؤ د عنقریب تیرے بعد وہ سچا نبی آئے گا جس کا نام احمد و محمد ہے،میں کبھی اس سے ناراض نہ ہوں گا اور نہ وہ کبھی میری نا فرمانی کرےگا۔ اس کی امت امت مرحومہ ہے،میں نے انھیں وہ نوافل عطا کئے جو پیغمبروں کو دیے،اور ان پر وہ احکام فرض ٹھہراے جو انبیاء اور رسل پر فرض تھے،یہاں تك کہ وہ لوگ میرے پاس روز قیامت اس حال پر حاضر ہوں گے کہ ان کا نور مثل نور انبیاء کے ہو گا۔اے داؤد !میں نے محمد کو سب سے افضل کیا۔اور اس کی امت کو تمام امتوں پر فضلیت بخشی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم۔

وحی یازدہم۱۱:ابو نعیم وبیہقی حضرت کعب احبار سے راوی،ان کے سامنے ایك شخص نے خواب بیان کیا،گویا لوگ حساب کے لیے جمع کئے گئے اور حضرات انبیاء بلائے گئے،ہر نبی کے ساتھ اس امت آئی،ہر نبی کے لیے دو نور ہیں،اور ان کے ہر پیرو کے لیے ایك نو ر جس کی روشنی میں چلتا ہے۔پھر محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بلائے گئے ان کے سر انور عــــــہ وَرُوئے منور کے ہر بال سے جدا جدا نور کے

عــــــہ:یہاں صرف اسی قدر بیان میں آیا،ورنہ حضور کے سر انور سے پائے تك نور ہی نور ہوگا جیسا کہ تابش ۲ جلوہ ۲،ارشاد ۳۵ میں مذکور ہوگا ۱۲منہ۔


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر ذکر عروجہ الی السماء واجتماعہ الی الانبیاء دار احیاء التراث العربی بیروت ۳ /۲۹۶

[2] دلائل النبوۃ باب صفۃ الرسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فی التوراۃ والانجیل الخ دار الکتب العلمیۃ بیروت ۱ /۳۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن