30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
او لیس اعطیتك افضل من ذلك کلہ لا اذکر الا ذکرت معنی [1] الحدیث۔ |
ہوا،کیا میں نے تجھے ان سب سے بزرگی عطا نہ کی کہ میری یاد نہ ہو جب تك تو میرے ساتھ یاد نہ کیا جائے۔ |
اور اس کے سوا اور فضائل ذکر فرمائے۔یہ لفظ حدیث انس رضی الله تعالٰی عنہ کے ہیں۔اور حدیث ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے یوں ہے رب عزوجل نے فرمایا:
|
ما اعطیتك خیرا من ذلك اعطیت الکوثر وجعلت اسمك مع اسمی ینادی بہ فی جوف السماء(الی ان قال) وخبات شفاعتك ولم اخباھا النبی غیرك [2]۔ |
یعنی جو میں نے تجھے دیا وہ ان سب سے بہتر ہے میں نے تجھے کوثر عطا فرمایا اور میں نے تیرا نام اپنے نام کے ساتھ کیا جوف آسمان میں اس کی ندا ہوتی ہے،اور میں نے تیری شفاعت ذخیرہ کر رکھی ہے اور تیرے سوا کسی نبی کو یہ دولت نہ دی۔ |
وحی ہشتم ۸:امام اجل حکیم ترمذی وبیہقی وابن عساکر ابو ہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اتخذ الله ابراھیم خلیلا وموسی نجیا واتخذنی حبیبا ثم قال وعزتی وجلالی لاوثرن حبیبی علی خلیلی ونجی[3]۔ |
الله تعالٰی نے ابراہیم اور موسی کو نجی کیا اور مجھے اپنا حبیب بنایا۔پھر فرمایا مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم بیشك اپنے پیارے کو اپنے خلیل اورنجی پر تفضیل دوں گا۔ |
وحی نہم۹:ابن عساکر عبد الله بن مسعود رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
[1] الدرالمنثور بحوالہ ابی نعیم فی الدلائل تحت الایۃ ۹۴ /۴دار احیاء التراث العربی بیروت ۸ /۵۰۴،دلائل النبوۃ للبہیقی باب الدلیل علی ان النبی صلی الله علیہ وسلم عرج بہ الی السماء الخ دار احیاء التراث العلمیہ بیروت ۲ /۴۰۲
[2] الشفاء بتعریف حقوق المصطفی القسم الاول الباب الثالث الفصل الاول المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۱۳۴
[3] الدرالمنثور تحت الایۃ ۴ /۱۲۵دار احیاء التراث العربی بیروت ۲ /۶۵۶،کنز العما ل حدیث ۳۱۸۹۳ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۱ /۴۰۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع