30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لا(یارب) عــــــہ۱ قال فھل غم امّتك ان جعلتہم اٰخر الامم۔قلت لا(یارب)،قال اخبر امتك انی جعلتھم اٰخر الامم لافضع الام عند ھم ولا افضحھم عند الامم [1]۔ |
متأخر کیا۔عرض کی:نہیں اے رب میرے !فرمایا:کیا تیری امت کو غم ہوا کہ میں نے انہیں سب امتوں سے پیچھے کیا۔ میں نے عرض کی نہیں اے رب میرے !فرمایا:اپنی امتوں سے اس لئے پیچھے کیا کہ اورامتوں کو ان کے سامنے رسواکروں اورانہیں کسی کے سامنے رسوا نہ کروں۔ |
وحی ہفتم۷:ابو نعیم انس بن مالك اوربیہقی حضرت ابو ہریرہ عــــــہ۲ رضی الله تعالٰی عنہما سے دلائل النبوۃ میں راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لما فرغت مما امرنی الله بہ من امر السمٰوٰت قلت یارب انہ لم یکن نبی قبلی الاّوقد اکرمتہ جعلت ابراہیم خلیلا وموسٰی کلیما وسخرت لداؤد الجبال ولسلیمان الریاح والشیاطین واحییت لعیسٰی الموتی فما جعلت لی ؟قال |
جب میں حسب ارشادِ الٰہی سیر سمٰوٰت سے فارغ ہوا الله تعالٰی سے عرض کی:اے رب میرے ! مجھ سے پہلے جتنے انبیاء تھے سب کو تُو نے فضائل بخشے۔ابراہیم علیہ الصلواۃ والسلام کو خلیل کیا،موسی علیہ السلام کو کلیم۔داؤد علیہ السلام کے لیے پہاڑ مسخر کیے،سلیمان علیہ السلام کے لیے ہوا اور شیاطین۔ عیسیٰعلیہ السلام کے لیے مردے جلائے،میرے لیے کیا کیا؟ارشاد |
|
عــــــہ۱:اللفظ لابن عساکر ولیست عندہ لفظۃ یارب فی الموضعین انما زدتہ من عند الخطیب استحلاء ۱۲ منہ۔ |
لفظ ابن عساکر کے ہیں اوران کے نزدیك لفظ ''یارب'' دونوں جگہ نہیں ہے،اس کو میں نے خطیب کے ہاں سے حلاوت حاصل کرنے کیلئے بڑھا دیا ہے۔۱۲منہ(ت) |
عــــــہ۲:واضح ہوکہ محدثین کے نزدیك تعددصحابی سے حدیث متعدد ہوجاتی ہے۔۱۲منہ
[1] تاریخ دمشق الکبیر ذکر عروجہ الی السماء الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۹۶ ۲۹۵،تاریخ بغداد ترجمہ احمد بن محمد النزولی ۲۵۵۷ دارالکتاب بیروت ۵ /۱۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع