30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اوحی الله تعالٰی الٰی عیسٰی یا عیسٰی اٰمن بحمد وأمر من ادرك من امتك ان یؤمنوا بہ فلولا محمد ما خلقت آدم ولولا محمد ماخلقت الجنۃ ولا النار ولقدخلقت العرش علی الماء فاضطر ب فکتبت علیہ لاالٰہ الا الله محمدرسول الله فسکن[1]۔ |
الله تعالٰی نے عیسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کو وحی بھیجی اے عیسٰی !ایمان لامحمدصلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر اورتیری امت سے جو لوگ اس کا زمانہ پائیں انہیں حکم کر کہ اس پر ایمان لائیں کہ اگر محمد(صلی الله تعالٰی علیہ وسلم)نہ ہوتا میں آدم کو نہ پیدا کرتا، نہ جنت دوزخ بناتا،جب میں نے عرش کو پانی پر بنایا اسے جنبش تھی میں نے اس پر لاالٰہ الا الله محمد رسول الله لکھ دیا،پس ٹھہر گیا۔ |
وحی سوم۳:ابن عساکر حضرت سلمان فارسی رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی،حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی گئی:الله تعالٰی نے موسٰی علیہ السلام سے کلام کیا،عیسٰی علیہ السلام کو روح القدس سے بنایا۔ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل فرمایا۔آدم علیہ السلام کو برگزیدہ کیا۔حضور کوکیا فضل دیا۔فورًا جبرائیل امین علیہ الصلٰوۃ والتسلیم نازل ہوئے اورعرض کی حضور کا رب ارشاد فرماتاہے:
|
ان کنت اتخذت ابراھیم خلیلًا فقد اتخذتك من قبل حبیباوان کنت کلمت موسٰی فی الارض تکلیما۔ فقد کلمتك فی السماء۔وان کنت خلقت عیسٰی من روح القدس فقدر خلقت اسمك من قبل ان اخلق الخلق بالفی سنۃ ولقد وطئت فی السماء موطئًا لم یطأہ احد قبلك ولایطأہ احد بعدك۔وان کنت اصطفیت اٰدم فقد ختمت بك الانبیاء وما خلقت |
اگر میں نے ابراہیم کو خلیل کیا،تمہیں حبیب کیا۔اوراگر موسٰی سے زمین میں کلام فرمایا،تم سے آسمان میں کلام کیا۔ اور اگرعیسٰی کو روح القدس سے بنایا تو تمہارا نام آفرینشِ خلق سے دوہزار برس پہلے پیدا کیا۔اوربیشك تمہارے قدم آسمان میں وہاں پہنچے جہاں نہ تم سے پہلے کوئی گیا نہ تمہارے بعد کسی کو رسائی ہو۔اوراگر میں نے آدم کوبرگزیدہ کیا تمہیں ختم الانبیاء کیا اور تم سے زیادہ عزت وکرامت والا کسی کو |
[1] المستدرك للحاکم کتاب التاریخ کان رسول الله صلی الله علیہ وسلم اجودالناس بالخیر دارالفکربیروت۲ /۶۱۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع