30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ شفاعت کبرٰی ہے کہ تمام اہل موقف موافق ومخالف سب کو شامل۔
(۱۸)ہارون وکلیم علیہم الصلٰوۃ والتسلیم کے لیے فرمایا،انہوں نے فرعون کے پا س جاتے اپنا خوف عرض کیا:
|
" رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنۡ یَّفْرُطَ عَلَیۡنَاۤ اَوْ اَنۡ یَّطْغٰی ﴿۴۵﴾ "[1]۔ |
اے ہمارے رب!بے شك ہم ڈرتے ہیںکہ وہ ہم پر زیادتی کرے یا شرارت سے پیش آئے۔(ت) |
اس پر حکم ہوا:
|
" لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیۡ مَعَکُمَاۤ اَسْمَعُ وَاَرٰی ﴿۴۶﴾"[2]۔ |
ڈرو نہیں،میں تمہارے ساتھ ہوں،سنتا اوردیکھتا۔ |
حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو خو د مژدہ نگہبانی دیا:" وَاللہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ ؕ"[3]۔(اورالله تمہاری نگہبانی کرنے گا لوگوں سے۔ت)
(۱۹)مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام کے حق میں فرمایا ان سے پرائی بات پر یوں سوال ہوگا:
|
" یٰعِیۡسَی ابْنَ مَرْیَمَ ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیۡنِ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ ؕ"[4]۔ |
اے مریم کے بیٹے عیسٰی !کیا تو نے لوگوں سے کہہ دیا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو الله کے سوا دوخداٹھیرالو۔ |
معالم میں ہے اس سوال پر خوف الٰہی سے حضرت روح الله صلوات الله وسلامہ،علیہ کا بند بند کانپ اٹھے گااورہر بُنِ مُوسٰی خون کا فوارہ بہے گا پھر جواب [5]عرض کریں گے جس کی حق تعالٰی تصدیق فرماتاہے۔حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے جب غزوہ تبوك کا قصد فرمایا اور منافقوں نے جھوٹے بہانے بناکر نہ جانے کی اجازت لے لی۔اس پر سوال تو حضور صلی الله تعالٰی علیہ و سلم سے بھی ہوا مگر یہاں جو شان لطف ومحبت وکرم وعنایت ہے قابل غور ہے ارشاد فرمایا:
|
" عَفَا اللہُ عَنۡکَ ۚ لِمَ اَذِنۡتَ لَہُمْ"[6]۔ |
الله تجھے معاف فرمائے،تو نے انہیں اجازت کیوں دے دی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع