30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۳)خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام سے نقل فرمایا: " رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ ﴿۴۰﴾ "[1]الٰہی !میری دعا قبول فرما۔حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اوران کے طفیلیوں کو ارشاد ہوا:
|
" قَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوۡنِیۡۤ اَسْتَجِبْ لَکُمْ ؕ"[2]۔ |
تمہارارب فرماتاہے مجھے سے دعا مانگو میں قبول کروں گا۔ |
(۱۴)کلیم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی معراج درخت دنیا پر ہوئی:
|
" نُوۡدِیَ مِنۡ شَاطِیَٔ الْوَادِ الْاَیۡمَنِ فِی الْبُقْعَۃِ الْمُبٰرَکَۃِ مِنَ الشَّجَرَۃِ "[3]۔ |
ندا کی گئی میدان کے دائیں کنارے سے برکت والے مقام میں پیڑ سے۔(ت) |
حبیب صلی ا لله تعالٰی علیہ وسلم کی معراج سدرۃ المنتہٰی وفردوسِ اعلٰی تك بیان فرمائی:
|
" عِنۡدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی ﴿۱۴﴾ عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الْمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵﴾"[4]۔ |
سدرۃ المنتہٰی کے پاس،اس کے پاس جنت الماوٰی ہے۔(ت) |
(۱۵)کلیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم نے وقت ارسال اپنی دل تنگی کی شکایت کی:
|
" وَ یَضِیۡقُ صَدْرِیۡ وَ لَا یَنۡطَلِقُ لِسَانِیۡ فَاَرْسِلْ اِلٰی ہٰرُوۡنَ ﴿۱۳﴾"[5]۔ |
اورمیرا سینہ تنگی کرتاہے اورمیری زبان نہیں چلتی تو تُو ہارون کو بھی رسول کر۔(ت) |
حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو خود شرحِ صد ر کی دولت بخشی،اوراس سے منتِ عظمٰی رکھی: " اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ ۙ﴿۱﴾"۔ (کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا۔ت)(۱۶)کلیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم پر حجاب نار سے تجلی ہوئی:
|
" فَلَمَّا جَآءَہَا نُوۡدِیَ اَنۡۢ بُوۡرِکَ مَنۡ فِی النَّارِ وَمَنْ حَوْلَہَا ؕ"[6]۔ |
پھر جب وہ آگ کے پاس آیا،ندا کی گئی کہ برکت دیا گیا وہ جو اس آگ کی جلوہ گاہ میں ہے(یعنی حضرت موسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام) |
حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم پر جلوہ نور سے تجلی ہوئی اوروہ بھی غایت تفخیم وتعظیم کےلئے بالفاظ ابہام بیان فرمائی گئی:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع