دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

لِلْمُؤْمِنِیۡنَ یَوْمَ یَقُوۡمُ الْحِسَابُ ﴿٪۴۱"[1]۔

کو اورسب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا۔(ت)

حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو خود حکم دیا اپنی امت کی مغفرت مانگو:

" وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنۡۢبِکَ وَ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ"[2]۔

اور اے محبوب!اپنے خاصوں اورعام مسلمان مردوں اور عورتوں کے گناہوں کی معافی مانگو۔(ت)

(۱۱)خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام کے لیے آیا،انہوں نے پچھلوں میں اپنے ذکر جمیل باقی رہنے کی دعاکی:

" وَاجْعَلۡ لِّیۡ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ۙ۸۴"[3]۔

اورمیرسچی ناموری رکھ پچھلوں میں۔(ت)

حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سےخود فرمایا: " وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ؕ﴿۴"[4] (اورہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بُلند کردیا۔ت) اور اس سے اعلٰی وارفع مژدہ ملا:

" عَسٰۤی اَنۡ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوۡدًا ﴿۷۹"[5]۔

قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمدکریں۔(ت)

کہ جہاں اولین وآخرین جمع ہوں گے حضور کی حمد وثناء کا شورہر زبان سے جوش زن ہوگا۔(۱۲)خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام کے قصہ میں فرمایا،انہوں نے قوم لوط علیہ الصلٰوۃ والسلام سے رفع عذاب میں بہت کوشش کی: "یُجٰدِلُنَا فِیۡ قَوْمِ لُوۡطٍ ﴿ؕ۷۴"[6] (ہم سے لوط کے بارے میں جھگڑنے لگا۔ت)" یٰۤـاِبْرٰہِیۡمُ اَعْرِضْ عَنْ ہٰذَا ۚ"[7]۔اے ابراہیم !اس خیال میں نہ پڑ۔عرض کی:" اِنَّ فِیۡہَا لُوۡطًا ؕ"[8]۔اس بستی میں لوط جو ہے۔حکم ہوا:" قَالُوۡا نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَنۡ فِیۡہَا ٝ۫ "[9]۔ہمیں خوب معلوم ہیں جو وہاں ہیں۔حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے ارشاد ہوا:

" مَا کَانَ اللہُ لِیُعَذِّبَہُمْ وَاَنۡتَ فِیۡہِمْ ؕ"[10]۔

الله ان کافروں پر بھی عذاب نہ کرے گا جب تك اے رحمت عالم! تُو ان میں تشریف فرما ہے۔

 



[1] القرآن الکریم ۷۱ /۲۸

[2] القرآن الکریم ۴۷/ ۱۹

[3] القرآن الکریم ۲۶ /۸۴

[4] القرآن الکریم ۹۴ /۴

[5] القرآن الکریم ۱۷ /۷۹

[6] القرآن الکریم ۱۱ /۷۴

[7] القرآن الکریم ۱۱/۷۶

[8] القرآن الکریم ۲۹ /۳۲

[9] القرآن الکریم ۲۹ /۳۲

[10] القرآن الکریم ۸ /۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن