30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے فوق السمٰوٰت مکالمہ فرمایا اورسب سے چھپایا:
|
" فَاَوْحٰۤی اِلٰی عَبْدِہٖ مَاۤ اَوْحٰی ﴿ؕ۱۰﴾"[1]۔ |
اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی۔(ت) |
(۸)داودعلیہ الصلٰوۃ والسلام کو ارشادہوا:
|
" وَلَا تَتَّبِعِ الْہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ ؕ"[2]۔ |
خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ تجھے بہکادے خدا کی راہ سے۔ |
حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے بارے میں بقسم فرمایا:
|
" وَمَا یَنۡطِقُ عَنِ الْہَوٰی ؕ﴿۳﴾ اِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوۡحٰی ۙ﴿۴﴾ "[3]۔ |
کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کہتا،وہ تو نہیں مگر وحی کہ القا ہوتی ہے۔ |
اب فقیر عرض کرتاہے وبالله التوفیق:(۹)نوح وہود علیہما الصلٰوۃ والسلام سے دعانقل فرمائی:
|
" رَبِّ انۡصُرْنِیۡ بِمَا کَذَّبُوۡنِ ﴿۲۶﴾"[4]۔ |
الٰہی !میری مدد فرما بدلا اس کا کہ انہوں نے مجھے جھٹلایا۔ |
محمدصلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے خود ارشاد ہوا:
|
" وَّ یَنۡصُرَکَ اللہُ نَصْرًا عَزِیۡزًا ﴿۳﴾"[5]۔ |
الله تیری مدد فرمائے گازبردست مدد۔ |
(۱۰)نوح وخلیل علیہما الصلٰوۃ والتسلیم سے نقل فرمایا،انہوں نے اپنی امت کی دعائے مغفرت کی:
|
"عــــــہ رَبَّنَا اغْفِرْ لِی وَلِوٰلِدَیَّ و |
اے ہمارے رب!مجھے بخش دے اورمیرے ماں باپ |
عــــــہ:یہ لفظ دعائے خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام کے ہیں،اوردعائے نوح علیہ الصلٰوۃ والسلام ان لفظوں سے ہے:
|
" رَبِّ اغْفِرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیَّ وَ لِمَنۡ دَخَلَ بَیۡتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ؕ"[6]۔ |
اے میرے رب !مجھے بخش دے اورمیرے ماں باپ کو اوراسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھرے میں ہے اورسب مسلمان مردوں اورسب مسلمان عورتوں کو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع