دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

(۵)کلیم علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کو فرمایا،انہوں نے خدا کی رضاچاہی:

" وَعَجِلْتُ اِلَیۡکَ رَبِّ لِتَرْضٰی ﴿۸۴﴾"[1]۔

اورتیری طرف میں جلدی کر کے حاضرہوا کہ تو راضی ہو۔(ت)

حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لیے بتایا،خدا نے ان کی رضاچاہی:

" فَلَنُوَ لِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰىہَا۪"[2]" وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ؕ﴿۵﴾ "[3]۔

توضرورہم تمہیں پھیر دیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے۔اور بیشك قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤگے۔(ت)

(۶)کلیم علیہ الصلٰوۃ والسلام کا بخوف فرعون مصر سے تشریف لے جانا بلفظ فرار نقل فرمایا:

" فَفَرَرْتُ مِنۡکُمْ لَمَّا خِفْتُکُمْ"[4]۔

تومیں تمہارے یہاں سے نکل گیا جبکہ تم سے ڈرا۔(ت)

حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا ہجرت فرمانا باحسن عبارات ادافرمایا:

" وَاِذْ یَمْکُرُ بِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا"[5]۔

اوراے محبوب !یاد کر جب کافر تمہارے ساتھ مکر کرتے تھے۔(ت)

(۷)کلیم الله علیہ الصلٰوۃ والتسلیم سے طُور پر کلام کیا اور اسے سب پر ظاہر فرمادیا:

" وَ اَنَا اخْتَرْتُکَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوۡحٰی ﴿۱۳﴾ اِنَّنِیۡۤ اَنَا اللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیۡ ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکْرِیۡ ﴿۱۴﴾ "[6]۔ الٰی اٰخر الاٰیات۔

اورمیں نے تجھے پسند کیا،اب کان لگا کر سن جو تجھے وحی ہوتی ہے،بیشك میں ہی ہوں الله کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اورمیری یاد کے لیے نماز قائم رکھ۔آیات کے آخر تک۔(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۰ /۸۴

[2] القرآن الکریم ۲ /۱۴۴

[3] القرآن الکریم ۹۳/ ۵ 

[4] القرآن الکریم ۲۶ /۲۱

[5] القرآن الکریم ۸ /۳۰

[6] القرآن الکریم ۲۰ /۱۳ ۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن