30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱)خلیل جلیل علیہ الصلٰوۃ والتجیل سے نقل فرمایا:
|
" وَلَا تُخْزِنِیۡ یَوْمَ یُبْعَثُوۡنَ ﴿ۙ۸۷﴾ "[1]۔ |
مجھے رسوا نہ کرنا جس دن لوگ اٹھائے جائیں۔ |
حبیب قریب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے لیے خود ارشاد ہوا:
|
" یَوْمَ لَا یُخْزِی اللہُ النَّبِیَّ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ ۚ"[2]۔ |
جس دن خدارسوا نہ کرے گا نبی اور اسکے ساتھ والے مسلمانوں کو۔ |
حضور کے صدقے میں صحابہ بھی اس بشارتِ عظمٰی سے مشرف ہوئے۔
(۲)خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام سے تمنائے وصال نقل کی:" اِنِّیۡ ذَاہِبٌ اِلٰی رَبِّیۡ سَیَہۡدِیۡنِ ﴿۹۹﴾ "[3]۔(بیشك میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اور وہ مجھے راہ دے گا۔ت)حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو خود بلاکر عطائے دولت کی خبر دی: " سُبْحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسْرٰی بِعَبْدِہٖ"[4]۔(پاکی ہے اسے جو اپنے بندے کو راتوں رات لے گیا۔ت)(۳)خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام سے آرزوئے ہدایت نقل فرمائی:" سَیَہۡدِیۡنِ ﴿۹۹﴾ "[5] (وہ مجھے راہ دے گا۔ت)حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے خود ارشادفرمایا: " وَ یَہۡدِیَکَ صِرٰطًا مُّسْتَقِیۡمًا ۙ﴿۲﴾ "[6] (اورتمہیں سیدھی راہ دکھا دے۔ت)(۴)خلیل علیہ الصلٰوۃ والسلام کےلئے آیا فرشتے ان کے معزز مہمان ہوئے:
|
" ہَلْ اَتٰىکَ حَدِیۡثُ ضَیۡفِ اِبْرٰہِیۡمَ الْمُکْرَمِیۡنَ ﴿ۘ۲۴﴾"[7]۔ |
اے محبوب !کیا تمہارے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر آئی ؟(ت) |
حبیب صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کےلئے فرمایا فرشتے ان کے لشکری وسپاہی بنے:
|
" وَاَیَّدَہٗ بِجُنُوۡدٍ لَّمْ تَرَوْہَا"[8] " رَبُّکُمۡ بِخَمْسَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ مُسَوِّمِیۡنَ﴿۱۲۵﴾"[9] وَ الْمَلٰٓئِکَۃُ بَعْدَ ذٰلِکَ ظَہِیۡرٌ ﴿۴﴾"[10]۔ |
اوران فوجوں سے اس کی مدد کی جو تم نے نہ دیکھیں،تمہارا رب تمہاری مددکو پانچ ہزار فرشتے نشان والے بھیجے گا،اوراس کے بعد فرشتے مدد پر ہیں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع