30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابو الشیخ حضرت عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما سے راوی:
|
ان محمدا صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یوم القیٰمۃ یجلس علی کرسی الرب بین یدی الرب [1]۔ |
بیشك محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم روزِ قیامت رب کے حضور رب کی کرسی پر جلوس فرمائیں گے۔ |
معالم میں عبدالله بن سلام رضی الله تعالٰی عنہ سے ہے:یقعدہ علی الکرسی [2]۔الله تعالٰی انہیں کرسی پر بٹھائے گا،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی اٰلہٖ واصحابہ اجمعین،والحمدلله رب العٰلمین(الله تعالٰی درود نازل فرمائے آپ پر،آپ کی آل پر اورآپ کے تمام صحابہ پر،اورتمام تعریفیں الله تعالٰی کے لیے جو کل جہانوں کا پروردگار ہے۔ت)
آیت عاشرہ(دسویں آیت):قرآن شریف کے تفصیلی ارشادات ومحاورات ونقل اقوال وذکر احوال پر نظر کیجئے،تو ہر جگہ اس نبی کریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم کی شان سب انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے بُلند وبالا نظر آتی ہے،یہ وہ بحرِ ذخّار ہے جس کی تفصیل کو دفتر درکار علمائے دین مثل امام ابو نعیم وابن فورك و قاضی عیاض وجلال سیوطی و شھاب قسطلانی وغیرہم رحمہم الله تعالٰی نے ان تفرقوں سے بعض کی طرف اشارہ فرمایا۔فقیر اول ان کے چند اخراجات ذکر کر کے پھر بعض امتیاز کہ باندك تامل اس وقت ذہن قاصر میں حاضرہوئے ظاہر کرے گا تطویل سے خوف اوراختصار کا قصد بیس پر اقتصارکا باعث ہوا:
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ:)
ترجمہ اشعار:بحوالہ امام احمد رحمۃ الله تعالٰی علیہ مروی ہے ہم احمد مصطفی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم تك اس کا اسناد کرتے ہیں۔یہ حدیث بھی آئی ہے کہ الله تعالٰی آپ کو عرش پربٹھائے گااورہم اس کا انکار نہیں کرتے۔انہوں نے حدیث کو درست بیان کیا ہے تم اس میں کلام فاسد کو داخل مت کرو،نہ اس بات کا انکار کرو کہ آپ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عرش پر جلوہ گر ہوں گے اور نہ ہی اس بات کا انکار کرو کہ الله تعالٰی آپ کو عرش پر بٹھائے گا)۔اس کو نسیم الریاض میں مکمل بیان کیا گیا ہے اوراس سلسلہ میں انہوں نے خوب اشعار کہے ہیں،الله تعالٰی ان پر وسیع رحمت نازل فرمائے۔(ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع