30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یجلسہ الله تعالٰی معہ علی العرش[1]۔ |
الله تعالٰی انہیں عرش پر اپنے ساتھ بٹھائے گا۔ |
یعنی معیتِ تشریف وتکریم کہ وہ جلوس ومجلس سے پاك ومتعالٰی ہے۔امام قسطلانی مواہب لدنیہ میں ناقل امام علامہ سید الحفاظ شیخ الاسلام ابن حجر عسقلانی رحمہ لله تعالٰی فرماتے ہیں مجاہد کا یہ قول نہ ازروئے نقل مدفوع نہ از جہت عــــــہ نظر ممنوع،اورنقاش نے ابو داودصاحبِ سنن رحمہ الله تعالٰی
|
عــــــہ:رد علی الواحدی حیث بالغ فی الانکار علی ذٰلك وابلغ الجزاف منتھاہ کما قال الاول بلغ السیل رواہ حتی قال ''لایمیل الیہ الا قلیل العقل عدیم الدین [2]۔اھ'' والله تعالٰی یسامح المسلمین واحتج لزعمہ بمالاحجۃ لہ فیہ وقدردہ علیہ العلماء کما یظھر بالرجوع الی المواھب وشرحہ واعظم ماتشبث بہ فی ذٰلك انہ تعالٰی قال " مَقَامًا مَّحْمُوۡدًا ﴿۷۹﴾ "[3] لم یقل مقعدا والمقام موضع القیام لاموضع القعود۔قال الزرقانی واجیب بانہ یصح علی انہ المقام مصدر |
یہ رد ہے واحدی پر کیونکہ اس نے اس قول کے انکار میں بہت مبالغہ کیا اوراپنے بے تکے کلام کو انتہا تك پہنچایا جیسا کہ قول اول میں کیا اورسیلاب اپنی سیرابی تك پہنچا۔اس نے کہا کہ اس کی طرف نہیں مائل ہوگا مگرکم عقل اوربے دین اھ۔الله تعالٰی مسلمانوں سے درگزر فرمائے۔اوراس نے اپنے گمان کے مطابق جس چیز سے استدلال کیا اس میں اس کے لے کوئی دلیل نہیں ہے،بیشك اس پر علماء کرام نے رَد فرمایا جیسا کہ مواہب اوراس کی شرح کی طرف رجوع کرنے سے ظاہر ہوتا ہے۔سب سے بڑی دلیل جس سے اس نے تمسك کیا وہ یہ ہے کہ الله تعالٰی نے " مَقَامًا مَّحْمُوۡدًا ﴿۷۹﴾ "فرمایا ہے"مقعدا محمودًا"نہیں فرمایا اور مقام موضع قیام ہے نہ کہ موضع قعود۔زرقانی نے کہااس کا جواب یوں دیا گیا ہے کہ مقام مصدر (باقی بر صفحہ آئندہ) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع