30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مَقَامًا مَّحْمُوۡدًا ﴿۷۹﴾"[1]۔ |
مقام میں۔ |
صحیح بخاری وجامع ترمذی میں حضرت عبدالله بن عمر رضی الله تعالٰی عنہما سے مروی ہے فرمایا:
|
سئل رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم عن المقام المحمود فقال ھو الشفاعۃ [2]۔ |
حضرت سید المرسلین خاتم النبیین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے سوال ہوا:مقام محمود کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا:شفاعت۔ |
اسی طرح احمد وبیہقی ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی:
|
سئل عنہا رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم یعنی قولہ عسٰی ان یبعثك ربك مقاما محمودًا ط فقال ھی الشفاعۃ [3]۔ |
رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے الله تعالٰی کے قول ''قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں ایسی جگہ کھڑا کرے جہاں سب تمہاری حمد کریں''کے بارے میں سوال کیا گیا توآپ نے فرمایا وہ شفاعت ہے۔(ت) |
اورشفاعت کی حدیثیں خود متواتر ومشہور اورصحاح وغیرہ میں مروی ومسطور،جن کی بعض ان شاء الله تعالٰی ہیکل دوم میں مذکور ہوں گی۔
اُس دن آدم صفی الله سے عیسٰی کلمۃ الله تك سب انبیاء الله علیہم الصلٰوۃ والسلام نفسی نفسی فرمائیں گے اورحضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم انا لھا انا لھا [4]۔میں ہوں شفاعت کےلیے،میں ہوں شفاعت کے لیے۔انبیاء ومرسلین وملائکہ مقربین سب ساکت ہوں گے اوروہ متکلم۔سب سربگریبان،وہ ساجد وقائم۔سب محل خوف میں،وہ آمن وناہم۔
[1] القرآن الکریم ۱۷ /۱ تا۷۹
[2] صحیح البخاری کتاب التفسیر سورۃ ۱۷ باب قولہ عسٰی ان یبعثك الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۶۸۶،جامع الترمذی ابواب التفسیر سورۃ بنی اسرائیل امین کمپنی دہلی ۲ /۱۴۲
[3] مسند احمد بن حنبل عن ابی ھریرۃ المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۴۴۴،نسیم الریاض شرح شفاء القاضی عیاض بحوالہ احمد و البیہقی فصل فی تفضیلہ بالشفاعۃ ۲ /۳۴۵
[4] الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی فصل فی تفضیلہ بالشفاعۃ المطبعۃ الشرکۃ الصحافیۃ ۱ /۱۸۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع