دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

اوروہ خودہلاك وبربادہوا،"مَاۤ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲﴾"[1]اس کے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اورجو کمایا۔

" سَیَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ﴿۳﴾ۚۙ"[2] اب بیٹھاچاہتاہے بھڑکتی آگ میں۔"وَّ امْرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الْحَطَبِ ۚ﴿۴﴾ "[3]اوراس کی جو رولکڑیوں کا  گٹھا سر پر لئے۔" فِیۡ جِیۡدِہَا حَبْلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٪﴿۵﴾

"[4]اس کے گلے میں مُونج کی رسی۔

بالجملہ اس روش کی آیتیں قرآن عظیم میں صدہا نکلیں گی۔اسی طرح حضرت یوسف وبتول مریم اورادھر ام المومنین صدیقہ علی سید ھم وعلیہم الصلٰوۃ والسلام کے قصے اس مضمون پر شاہدِ عدل ہیں۔حضرت والد ماجد ''سرورالقلوب فی ذکر المحبوب ''میں فرماتے ہیں:''حضر ت یوسف کودودھ پیتے بچے،اور حضرت مریم کو حضرت عیسٰی کی گواہی سے لوگوں کی بدگمانی سے نجات بخشی،اورجب حضرت عائشہ پر بہتان اٹھا خود ان کی پاك دامنی کی گواہی دی،اورسترہ آیتیں نازل فرمائیں،اگرچاہتا ایك ایك درخت اورپتھر سے گواہی دلواتامگر منظور یہ ہوا کہ محبوبہ محبوب کی طہارت وپاکی پر خود گواہی دیں اورعزت وامتیاز ان کا بڑھائیں [5]۔"انتہٰی۔

محل غور ہے کہ اراکین دولت ومقربان حضرت سے باغیانِ سرکش بگستاخی وبے ادبی پیش آئیں۔اوربادشاہ ان کے جوابوں کو انہیں پر چھوڑ دے۔مگر ایك سردار بلدن اوقار کے ساتھ یہ برتاؤ ہوکہ مخالفین جو زبان درازی اس کی جناب میں کریں۔ حضرت سطلان اس مقرب ذی شان کو کچھ نہ کہنے دے،بَلکہ بہ نفس نفیس اس کی طرف سے تکفل جواب کرے۔کیا ہر ذی عقل اس معاملہ کو دیکھ کر یقین قطعی نہ کرے گا کہ سرکار سلطانی میں جو اعزاز اس مقرب جلیل کا ہے دوسرے کا نہیں،اورجو خاص نظر اس کے حال پر ہے اوروں کا حصہ اس میں نہیں۔والحمدلله رب العٰلمین۔

آیت تاسعہ:قال تعالٰی عظمتہ:" عَسٰۤی اَنۡ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ

نویں آیت:الله تعالٰی نے فرمایا:قریب ہے تجھے تیرا رب بھیجے گا تعریف کے

 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱۱ /۱ تا۲

[2] القرآن الکریم ۱۱۱ /۱ تا ۳

[3] القرآن الکریم ۱۱۱ /۱ تا ۴

[4] القرآن الکریم ۱۱۱ /۱ تا ۵

[5] سرورالقلوب فی ذکر المحبوب

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن