دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

زمین میں پڑھا جائے گا۔پھر اولاد بھی تمھیں نفیس و طیب عطا ہوگی جن کی بقاء سے بقائے عالم مربوط رہیگی اس کے سوا تمام مسلمان تمھارے بال بچے ہیں،اور تم سا مہربان ان کے لیے کوئی نہیں،بَلکہ حقیقت کار کو نظر کیجیے تو تمام عالم تمھاری اولاد معنوی ہے کہ تم نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا،اور تمھارے ہی نور سے سب کی آفرینش ہوئی۔اسی لیے جب ابو البشر آدم تمھیں یاد کرتے تو یوں کہتے یا ابنی صورۃ وابای معنًی[1]۔اے میرے ظاہر بیٹے اور حقیقت میں میرے باپ۔پھر آخرت میں جو تمہیں ملنا ہے اس کا حال تو خدا ہی جانے۔جب اس کی یہ عنایت بیغایت تم پر مبذول ہو۔تو تم ان اشقیاء کی زبان درازی پر کیوں ملول ہوبَلکہ " فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ ؕ﴿۲﴾"[2]۔ رب کے شکرانہ میں اس کے لیے نماز پڑھو اورقربانی کرو۔" اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الْاَبْتَرُ ٪﴿۳﴾

"[3]۔جو تمہارا دشمن ہے وہی نسل بریدہ ہے۔کہ اورتمہارے دین حق میں آکر بوجہ اختلاف دین اس کی نسل سے جدا ہوکرتمہارے دینی بیٹوں میں شمارکئے جائیں گے۔پھر آدمی بے نسل ہوتا۔تو یہی سہی کہ نام نہ چلتا۔اس سے نام بدکاباقی رہنا ہزار درجہ بدتر ہے۔ تمہارے دشمن کا ناپاك نا م ہمیشہ بدی ونفرین کے ساتھ لیا جائے گا،اورروز قیامت ان گستاخیوں کی پوری سزا پائے گا۔ والعیاذ بالله تعالٰی۔

(۸)جب حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے قریب رشتہ داروں کو جمع فرماکر وعظ ونصیحت اوراسلام واطاعت کی طرف دعوت کی۔ابولہب شقی نے کہا:

تبّالك سائر الیوم لہذا جمعتنا[4]۔

ٹوٹنا اورہلاك ہونا تمہارے لیے ہمیشہ کو،کیا ہمیں اسی لئے جمع کیا تھا۔

حق جل وعلا نے فرمایا:" تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ﴿۱﴾"[5] ٹوٹ گئے دونوں ہاتھ ابولہب کے۔


 

 



[1] المدخل لابن الحاج فصل فی مولد النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم دار الکتب العربی بیروت ۲ /۳۴

[2] القرآن الکریم ۱۰۸ /۲

[3] القرآن الکریم ۱۰۸/ ۳

[4] صحیح البخاری کتاب التفسیر سورۃ تب یدا ابی لہب ۱۱۱ قدیمی کتب خانہ ۲ /۷۴۳،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان من مات علی اکفرالخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۱۴،تفسیر المراغی تحت الآیۃ ۱۱۱ /۱ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳۰ /۲۶۰

[5] القرآن الکریم ۱۱۱ /۱ تا ۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن