30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مولانا الشاہ احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ کے فتاوٰی رضویہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تخریج و ترجمہ کے ساتھ شائع کرنے کی طرح ڈالی جائے۔چناچہ آپ نے ۱۹۸۵ء میں عربی و فارسی عبارات کے ترجمہ اور حوالہ جات کی تخریج کے ساتھ کام کا آغاز فرمادیا،مگراس کے لئے ٹھوس بنیاد کافراہم کرنا از حد ضروری تھا،اس لئے ۱۹۸۸ء میں اہل علم و قلم سے مشاورت کے لئے ایك میٹنگ بلائی جس میں بالاتفاق طے پایا کہ اس عظیم ترین کام کے لئے رضا فاؤنڈیشن کے نام سے ایك ادارہ قائم کیا جائے۔ چناچہ ادارے کے بابرکت نام کے ظہور پذیر ہوتے ہی منصوبے کو رو بہ عمل لایا گیا اور باقاعدگی سے تخریج و ترجمہ کاکام شروع ہوگیا۔الحمدلله علی منہ وکرمہ واحسانہ کہ فتاوٰی رضویہ جو قدیم بارہ جلدوں پر مشتمل تھا آج اپنی وسعت وکشادگی کے باعث تیس ضخیم ترین جلدوں اور تقریبًا بائیس ہزار صفحات پر پھیلا ہوا عالم اسلام میں اپنی انفرادی حیثیت سے نمایاں اورممتاز دکھائی دے رہا ہے۔ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ تواریخ فتاوٰی میں اس سے عظیم اورجامع کوئی دوسرا فتاوٰی نہیں ہے۔یقینا حضرت مفتی اعظم علیہ الرحمۃ کی روح اپنے مزار مقدس میں شاداں وفرحاں ہوگی کہ جس کام کا آغاز کیا گیا تھا آج وہ پایہ تکمیل تك پہنچا اور وہ اس مہتم بالشان امر سے وابستہ ہر ایك کے لیے انعامی طور پر اپنی مستجابانہ دعاؤں سے نواز رہے ہوں گے۔ا س عظیم ترین مشن کو کامیابی وکامرانی تك پہنچانے کے لئے جن حضرات نے نمایاں خدمات سرانجام دیں ان کے اسمائے گرامی درج کرنے سے قبل میرا دل چاہتاہے کہ صاحب فتاوٰی اعلیٰ حضرت مجدد مائۃ سابقہ وحاضرہ مولانا الشاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمہ الله تعالیٰ کی ذات ستودہ صفات کی حیات مبارکہ کا مختصر ساخلاصہ درج کیا جائے،گوفتاوٰی مبارکہ کی پہلی جلد سے لے کر آخری جلد تك کسی نہ کسی طرح بڑے احسن پیرائے میں تعارف لکھا جاچکاہے،مگر بفحوائے ذکر الحبیب لبیب،محبوب کا ذکر میٹھا لگتاہے۔لہذا مزید مٹھاس حاصل کرنے کےلئے چند کلمات قلم بند کرنے کی سعادت حاصل کرتاہوں۔
مجدّد دین وملت :ایك تعارف،ایك جائزہ
نکل کے صحن گلستاں سے دور دور گئی
یہ بُوئے گل بھی کہیں قید رہنے والی ہے
غیر معمولی اشخاص اپنے بچپن ہی سے اپنی حرکات وسکنات،نشو ونمامیں ممتاز ہوتے ہیں ان کے ایك ایك خال میں بے پناہ کشش ہوتی ہے،ان کے ناصیہ قبل سے مستقبل کا نور چمك چمك کر نتیجے کا پتہ دیتارہتاہے،اور لوگ پکاراٹھتے ہیں :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع