30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عذر بھی قبول کر لیتے ہیں۔اور بکمال حلم وکرم چشم پوشی فرماتے ہیں۔ورنہ کیا انھیں تمھارے بھیدوں اور خلوت کی چھپی باتوں پر آگاہی نہیں۔" یُؤْمِنُ بِاللہِ"[1]خدا پر ایمان لاتے ہیں۔اور وہ تمھارے اسرار سے انھیں مطلع کرتاہے،پھر تمھاری جھوٹی قسموں کا انھیں کیونکر یقین آئے۔ہاں " وَیُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ"[2]۔ ایمان والوں کی بات واقعی مانتے ہیں۔کہ انھیں ان کے دل کی سچی حالتوں پر خبر ہے۔اس لیے " وَرَحْمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ؕ"[3]۔مہربانی ان پر جو تم میں ایمان لائےکہ ان کے طفیل سے انھیں ہمیشگی کے گھر میں بڑے بڑے رتبے ملتے ہیں۔اور اگر چہ یہ بھی ان کی رحمت ہے کہ دنیا میں تم سے چشم پوشی ہوتی ہے۔مگر اس کا نتیجہ اچھا نہ سمجھو،کہ تمھاری گستا خیوں سے انھیں ایذا پہنچی ہے۔" وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾"[4]۔اور جو لوگ رسول الله کو ایذا دیں ان کیلئے دکھ کی مار ہے۔
(۶)ابن ابی شقی ملعون نے جب وہ کلمہ ملعونہ کہا:
|
" لَئِنۡ رَّجَعْنَاۤ اِلَی الْمَدِیۡنَۃِ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْہَا الْاَذَلَّ ؕ"[5]۔ |
اگر ہم مدینہ لوٹ کر گئے تو ضرور نکال باہر کریگا عزت والا ذلیل کو۔ |
حق جل وعلا نے فرمایا:
|
" وَ لِلہِ الْعِزَّۃُ وَ لِرَسُوۡلِہٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَ لٰکِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ لَا یَعْلَمُوۡنَ ٪﴿۸﴾ "[6]۔ |
عزت تو ساری خدا ورسول ومومنین ہی کے لیے ہے،پر منافقین کو خبر نہیں۔ |
(۷)عاص بن وائل شقی نے جو صاحبزادہ سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے انتقال پر ملال پر حضور کو ابتر یعنی نسل بریدہ کہا۔حق جل وعلا نے فرمایا: " اِنَّاۤ اَعْطَیۡنٰکَ الْکَوْثَرَ ؕ﴿۱﴾"[7]۔بیشك ہم نے تمھیں خیر کثیر عطا فرمائی۔کہ اولاد سے نام چلنے کو تمھاری رفعت ذکر سے کیا نسبت،کروڑوں صاحب اولاد گزرے جن کا نام تك کوئی نہیں جانتا،اور تمھاری ثناء کا ڈنکا تو قیام قیامت تك اکناف عالم واطراف جہاں میں بجے گا اور تمھارے نام نامی کا خطبہ ہمیشہ ہمیشہ اطباق فلك آفاق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع