دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

"وَ لَسَوْفَ یُعْطِیۡکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی ؕ﴿۵﴾ "[1]۔

قریب ہے تجھے تیرا رب اتنا دے گا کہ تو راضی ہوجائے گا۔

اس دن دوست دشمن سب پرکھل جائے گا کہ تیرے برابر کوئی محبوب نہ تھا۔خیر،اگر آج یہ اندھے آخرت کا یقین نہیں رکھتے تو تجھ پر خدا کی عظیم،جلیل،کثیر،جزیل نعمتیں رحمتیں آج کی تو نہیں قدیم ہی سے ہیں۔کیا تیرے پہلے احوال انھوں نے نہ دیکھے اور ان سے یقین حاصل نہ کیا کہ جو نظر عنایت تجھ پر ہے ایسی نہیں کہ کبھی بدل جائے،" اَلَمْ یَجِدْکَ یَتِیۡمًا فَاٰوٰی ۪﴿۶﴾ "الی اٰخر السورۃ[2] کیا اس نے تمھیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی(سورت کے اخر تک۔ت)

(۳)کفار نے کہا: " لَسْتَ مُرْسَلًا ؕ"[3]۔تم رسول نہیں ہو۔حق جل وعلا نے فرمایا:

" یٰسٓ ۚ﴿۱﴾ وَ الْقُرْاٰنِ الْحَکِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ اِنَّکَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیۡنَ ۙ﴿۳﴾"[4]۔

اے سردار !مجھے قسم ہے حکمت والے قرآن کی تو بیشك مرسل ہے۔

(۴)کفار نے حضور صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو شاعری کا عیب لگایا۔حق جل وعلانے فرمایا:

" وَمَا عَلَّمْنٰہُ الشِّعْرَ وَمَا یَنۡۢبَغِیۡ لَہٗ ؕ اِنْ ہُوَ اِلَّا ذِکْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیۡنٌ ﴿ۙ۶۹﴾"[5]۔

نہ ہم نے انھیں شعر سکھایا اور نہ وہ ان کے لائق تھا۔وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن بیان والا قرآن۔

(۵)منافقین حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرتے اور ان میں کوئی کہتا ایسا نہ ہو کہیں ان تك خبر پہنچے۔کہتے:پہنچے گی تو کیا ہوگا،ہم سے پوچھیں گے ہم مکر جائیں گے،قسمیں کھا لیں گے،انھیں یقین آجائے گا،کہ " ہُوَ اُذُنٌ ؕ"[6] وہ تو کان ہیں جیسی ہم سے سنیں گے مان لیں گے۔حق جل وعلا نے فرمایا: " اُذُنُ خَیۡرٍ لَّکُمْ"[7]۔وہ تمھارے بھلے کے لیے کان ہیں۔کہ جھوٹے


 

 



[1] القرآن العظیم ۹۳/ ۵

[2] القرآن العظیم ۹۳ /۶

[3] القرآن العظیم ۱۳ /۴۳

[4] القرآن العظیم ۳۶ /۱تا ۳

[5] القرآن العظیم ۳۶ /۶۹

[6] القرآن العظیم ۳۶ /۶۹

[7] القرآن العظیم ۹ /۶۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن