30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجتمع ہو کر اس کے ایك شمہ کو نہیں پہنچتے۔پھر اس سے بڑھ کراندھا کون جو تجھے ایسے لفظ سے یاد کرے،مگر یہ ان کا اندھا پن بھی چند روز کا ہے۔
|
" فَسَتُبْصِرُ وَ یُبْصِرُوۡنَ ۙ﴿۵﴾ بِاَیِّىکُمُ الْمَفْتُوۡنُ ﴿۶﴾"[1]۔ |
عنقریب تو بھی دیکھے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے کہ تم میں سے کسے جنون ہے۔ |
آج اپنی بے خردی و دیوانگی وکور باطنی سے جو چاہیں کہہ لیں،آنکھیں کھلنے کا دن قریب آتا ہے،اور دوست ودشمن سب پر کھلا چاہتا ہے کہ مجنون کون تھا۔
(۲)وحی اترنے میں جو کچھ دنوں دیر لگی کافر بولے:
|
ان محمد ا ودعہ ربہ وقلاہ [2]۔ |
بیشك محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کو ان کے رب نے چھوڑدیا، اور دشمن پکڑا۔ |
حق جل وعلا نے فرمایا:
|
" وَ الضُّحٰی ۙ﴿۱﴾ وَ الَّیۡلِ اِذَا سَجٰی ۙ﴿۲﴾"[3]۔ |
قسم ہے دن چڑھے کی،اور قسم رات کی جب اندھیری ڈالے۔ |
یاقسم اے محبوب تیرے روئے روشن کی،اور قسم تیری زلف کی جب چمکتے رخساروں پر بکھر آئے۔
|
" مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی ؕ﴿۳﴾"[4]۔ |
نہ تجھے تیرے رب نے چھوڑا اورنہ دشمن بنایا۔ |
اوریہ اشقیاء بھی دل میں خوب سمجھتے ہیں کہ خدا کی تجھ پر کیسی مہر ہے،اس مہر ہی کو دیکھ دیکھ کر جلے جاتے ہیں،اور حسد وعناد سے یہ طوفان جوڑتے ہیں اور اپنے جلے دل کے پھپھولے پھوڑتے ہیں مگر خبر نہیں کہ:
|
" وَ لَلْاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الْاُوۡلٰی ؕ﴿۴﴾ "[5]۔ |
بے شك آخرت تیرے لیے دنیا سے بہتر ہے۔ |
وہاں جو نعمتیں تجھ کو ملیں گی نہ آنکھوں نے دیکھیں،نہ کانوں نے سنیں،نہ کسی بشر یا ملك کے خطرے میں آئیں،جن کا اجمال یہ ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع