دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

وقال تعالٰی "وَ قِیۡلِہٖ یٰرَبِّ اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوۡنَ ﴿ۘ۸۸"[1]۔

قال تعالی: " وَالْعَصْرِ ۙ﴿۱"[2]۔

اور الله تعالٰی نے فرمایا:مجھے قسم ہے رسول کے اس کہنے کی کہ اے رب میرے ! یہ لوگ ایمان نہیں لاتے،

اور الله تعالٰی نے فرمایا قسم زمان برکت نشان محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کی۔

اے مسلمان ! یہ مرتبہ جلیلہ اس جان محبوبیت کے سو ا کسے میسر ہوا کہ قرآن عظیم نے ان کے شہرکی قسم کھائی،ان کی باتوں کی قسم کھائی،ان کے زمانے کی قسم کھائی،ان کی جان کی قسم کھائی،صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ہاں اے مسلمان !محبوبیت کبری کے یہی معنی ہیں والحمد لله رب العالمین۔(اور سب تعریفیں الله تعالٰی کے لیے ہیں جو پروردگار ہے تمام جہانوں کا۔ت)

ابن مردویہ اپنی تفسیر میں حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے راوی حضور سید المرسلین صلی الله تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ما حلف الله بحیاۃ احد الا بحیاۃ محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم قال تعالٰی:" لَعَمْرُکَ اِنَّہُمْ لَفِیۡ سَکْرَتِہِمْ یَعْمَہُوۡنَ ﴿۷۲"و حیاتك یا محمد[3]۔

یعنی الله تعالٰی نے کبھی کسی کی زندگی کہ قسم یاد نہ فرمائی سوائے محمد صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے کہ آیہ:لعمرك میں فرمایا تیری جان کی قسم اے محمد عــــــہ۲ ۔

 

عــــــہ۱: قلت اغفل الامام القسطلانی ھذہ الآیۃ فی المواھب وقد سوغ فیھا ھذا المعنی الامام النسفی فی المدارك ۱۲ منہ۔

عــــــہ۲:ذکر ھذہ التاویل فی التفسیر الکبیر ثم القاضی البیضاوی فی تفسیرہ و تبعھما القسطلانی و اقرہ الزرقانی ۱۲ منہ۔

میں کہتاہوں امام قسطلانی نے مواہب میں اس کی طرف توجہ نہ فرمائی جبکہ تفسیر مدارك میں امام نسفی نے اس آیہ کریمہ میں اس معنی کو روا رکھا ۱۲منہ(ت)۔

اس تاویل کو(امام رازی نے)تفسیر کبیر میں پھر قاضی بیضاوی نے اپنی تفسیر میں ذکر کیا امام قسطلانی نے ان کی اتباع کی اور زرقانی نے اس کو برقرار رکھا۔ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۳/ ۸۸

[2] القرآن الکریم ۱۰۳/ ۱

[3] الدر المنثور بحوالہ ابن مردویہ تحت الایہ ۱۵ /۷۲ دار احیاء التراث العربی بیروت ۵ /۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن