دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 30 | فتاوی رضویہ جلد ۳۰

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۳۰

الذی ارسلت(جیسا کہ اس پر دلالت کرتی ہے حدیث مبارك ''تیرا نبی جس کو تُو نے بھیجا اورتیرا رسول جس کو تو نے بھیجا'' ت)

یہ مسئلہ مہمّہ جس سے اکثر اہل زمانہ غافل ہیں نہایت واجب الحفظ ہے۔فقیر غفرالله تعالٰی لہ نے اس کی تفصیل اپنے مجموعہ فتاوٰی مسمّٰی بہ العطایاالنبویہ فی الفتاوی الرضویہ میں ذکر کی۔وبالله التوفیق۔خیر یہ تو خود حضور اقدس صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کا معاملہ تھا۔حضور کے صد قہ میں اس امت مرحومہ کا خطاب بھی خطابِ امم سابقہ سے ممتازٹھہرا۔اگلی امتوں کو الله تعالٰی یا ایھا المساکین[1]۔فرمایا کرتا۔توریت مقدس میں جابجا یہی لفظ ارشاد ہوا ہے،قالہ خیثمۃ رواہ ابن ابی حاتم اوردہ السیوطی فی الخصائص الکبرٰی(یہ خیثمہ نے کہا جس کو ابن ابی حاتم نے روایت کیا اورامام سیوطی نے خصائص کبری مین وارد کیا ہے۔ت)(یہ خیثمہ نے کہا جس کو ابن ابی حاتم نے روایت کیا اورامام سیوطی نے خصائص کبرٰی میں وارد کیا ہے۔ت) اوراس مت مرحومہ کو جب ندافرمائی ہے "یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا"[2] فرمایاگیا ہے،یعنی اے ایمان والو!امتی کے لیے اس سے زیادہ اورکیا فضیلت ہوگی۔سچ ہے پیارے کے علاقہ والے بھی پیارے۔آخر نہ سنا کہ فرماتاہے:

"فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحْبِبْکُمُ اللہُ"[3]

آیت سابعہ:قال جل جلالہ"لَعَمْرُکَ اِنَّہُمْ لَفِیۡ سَکْرَتِہِمْ یَعْمَہُوۡنَ ﴿۷۲"[4]۔

وقال تعالٰی: لَاۤ اُقْسِمُ بِہٰذَا الْبَلَدِ ۙ﴿۱﴾ وَ اَنۡتَ حِلٌّۢ بِہٰذَا الْبَلَدِ ۙ﴿۲"[5]۔

میری پیروی کرو الله کے محبوب ہوجاؤ گے۔

ساتویں آیت:حق جل جلالہ اپنے حبیب کریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم سے فرماتا ہے:تیری جان کی قسم وہ کافر اپنے نشے میں اندھے ہورہے ہیں۔

اورالله تعالٰی نے فرمایا:میں قسم یاد کرتاہوں اس شہر کی کہ تو اس میں جلوہ فرماہے۔

 


 

 



[1] نسیم الریاض الباب الاول الفصل الثالث مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۱ /۱۸۸

[2] القرآن الکریم ۲ /۱۸۳

[3] القرآن الکریم ۳ /۳۱

[4] القرآن الکریم ۱۵ / ۷۲

[5] القرآن الکریم ۹۰ / ۱ ۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن