30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَا یٰۤـاِبْرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۲﴾"[1]۔ " یٰمُوۡسَی ادْعُ لَنَا رَبَّکَ بِمَا عَہِدَ عِنۡدَکَ ۚ"[2]۔" یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ"[3]۔" یٰشُعَیۡبُ مَا نَفْقَہُ کَثِیۡرًا مِّمَّا تَقُوۡلُ"[4]۔ |
خداؤں کے ساتھ یہ کام کیا اے ابراہیم!اے موسی ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کرو اس عہد کے سبب جو اس کا تمہارے پاس ہے۔اے صالح ہم پر لے آو جس تم وعدہ دے رہے ہو۔ اے شعیب ہماری سمجھ میں نہیں آتیں تمہاری بہت سی باتیں (ت) |
بَلکہ اس زمانہ کے مطیعین بھی انبیاء علیہم الصلواۃ و التسلیم سے یونہی خطاب کرتے ہیں اور قرآن عظیم نے اسی طرح نقل فرمائی،
اسباط نے کہا:
|
"یٰمُوۡسٰی لَنۡ نَّصْبِرَ عَلٰی طَعَامٍ وّٰحِدٍ"[5]۔ |
اے موسٰی !ہم سے تو ایك کھانے پر ہرگز صبر نہ ہوگا۔ |
حواریوں نے کہا:
|
" یٰعِیۡسَی ابْنَ مَرْیَمَ ہَلْ یَسْتَطِیۡعُ رَبُّکَ"[6]۔ |
اے عیسٰی بن مریم! کیا آپ کا رب ایسا کرے گا۔(ت) |
یہاں اس کا یہ بندوبست فرمایاکہ اس امت مرحومہ پر اس نبی کریم علیہ افضل الصلٰوۃ والتسلیم کا نام پاك لے کر خطاب کرنا ہی حرام ٹھہرایا:
|
قال الله تعالٰی:" لَا تَجْعَلُوۡا دُعَآءَ الرَّسُوۡلِ بَیۡنَکُمْ کَدُعَآءِ بَعْضِکُمۡ بَعْضًا "[7]۔ |
الله تعالٰی نے فرمایا:رسول کا پکارنا آپس میں ایسا نہ ٹھہرالو جیسے ایك دوسرے کو پکارتے ہو۔ |
کہ اے زید،اے عمرو۔بَلکہ یوں عرض کرو:یارسول الله ،یانبی الله ،یا سدی المرسلین،یا خاتم النبیین،یاشفیع المذنبین،صلی الله تعالٰی علیك وسلم وعلٰی اٰلك اجمعین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع